بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ودھاون پورٹ پروجیکٹ کی حصولیابیاں

Posted On: 22 JUL 2025 3:58PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای سی) پر واقع ایک ڈیپ-  ڈرافٹ پورٹ  یعنی  ودھاون پورٹ سے ہندوستان کی کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت میں 23.2  ملین ٹی ای یو  کا اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔  یہ نئی بندرگاہی ترقی عالمی سمندری مراکز میں ہندوستان کی پوزیشن کو بلند کرنے کے لیے تیار ہے ۔

کلیدی معاہدوں اور ہنر مندی کے پروگرام کی تفصیلات کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

  1. ودھاون پورٹ پروجیکٹ لمیٹڈ (وی پی پی ایل) اور یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی (وائی سی ایم او یو) : وی پی پی ایل اور وائی سی ایم او یو کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے  ہیں ۔
  2. جے این پی اے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ (ڈی جی شپنگ) : منتخب میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کے ذریعے ودھاون خطے میں مقامی لوگوں اور پروجیکٹ سے متاثرہ لوگوں کو ہنر مندی کی ترقی سے متعلق  تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے  گئے ہیں ۔
  3. وی پی پی ایل اور سہیادری فارمز : وی پی پی ایل اور سہیادری فارمز کے درمیان ایک اسٹریٹجک مفاہمت نامہ تشکیل دیا گیا ہے ، جس کا مقصد دیہی صنعت کاری کو تقویت دینا اور زرعی – ویلیو- چین  کو مضبوط کرنا ہے ۔
  4. ہیوی وہیکل ڈرائیونگ اور میکینکس کے لیے این جی اوز کے ساتھ تعاون : این جی اوز کے ساتھ شراکت  داری میں ہیوی وہیکل ڈرائیونگ اینڈ میکینکس کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں ۔
  5. ہنر مندی کے پروگرام کے لیے واٹس ایپ چیٹ بوٹ : وی پی پی ایل نے ودھاون کے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک وقف شدہ واٹس ایپ چیٹ بوٹ لانچ کیا ہے  جس سے ممکنہ امیدواروں کے لیے معلومات تک رسائی اور ہنر مندی کے پروگرام کے لیے اندراج کرانا آسان ہو گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح – م م۔ ق ر)

U. No.3031


(Release ID: 2146850)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Assamese