ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وژن 2030 برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری

Posted On: 22 JUL 2025 3:05PM by PIB Delhi

کپاس کی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے، اختراع کو فروغ دینے اور وژن 2030 کے مطابق مکمل ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے، محترمہ وزیر خزانہ نے اپنے بجٹ خطاب 2025-26 میں پانچ سالہ ’مشن برائے کپاس کی پیداوار‘ کا اعلان کیا۔ اس مشن پر عمل درآمد کے لیے محکمہ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کو مرکزی نگران ادارہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکسٹائل کی وزارت شراکت دار کے طور پر شامل ہے۔یہ مشن تمام کپاس اگانے والی ریاستوں میں تحقیق اور توسیعی سرگرمیوں سمیت اسٹریٹجک اقدامات کے ذریعے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ اس مشن کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ، کیڑوں سے محفوظ اور زیادہ پیداوار دینے والی کپاس کی اقسام بشمول ایکسٹرا لانگ اسٹیپل یعنی( ای ایل ایس کپاس) کی تیاری پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کے لیے جدید افزائشی اور بایو ٹیکنالوجی کےآلات استعمال کیے جائیں گے۔

کپاس پر ایک خصوصی منصوبہ بعنوان ‘‘زرعی ماحولیاتی علاقوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کا اطلاق -کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے بہترین طریقوں کا وسیع  پیمانے پر مظاہرہ’’ آئی سی اے آر کے تحت سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار کاٹن ریسرچ (سی آئی سی آر)، ناگپور کے ذریعے 8 بڑی کپاس اگانے والی ریاستوں میں قومی غذائی تحفظ و تغذیہ مشن (این ایف ایس این ایم) کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ مالی سال 2023-24، 2024-25 کے دوران شروع ہوا اور 2025-26 میں بھی جاری ہے، جس کا مقصد کپاس کی مجموعی پیداوار اور ایکسٹرا لانگ اسٹیپل (ای ایل ایس ) کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔اس خصوصی منصوبے کی کل لاگت 6032.35 لاکھ روپے ہے۔

کپاس کی پیداوار کے مشن‘ کا مقصد کسانوں کو جدید سائنسی و تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ پیداوار، بہتر فائبر کوالٹی، اور موسمی و کیڑوں سے متعلق چیلنجوں کے خلاف بہتر مزاحمت حاصل کر سکیں۔ یہ مشن حکومت کے مربوط ایف 5 وژن کھیت سے فائبر، فائبر سے فیکٹری، فیکٹری سے فیشن، اور فیشن سے برآمدات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ اس مشن سے کپاس کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، معیاری کپاس کی مستحکم فراہمی، اور بھارت کے روایتی ٹیکسٹائل شعبے کی بحالی کی توقع ہےجس سے عالمی سطح پر اس کی مسابقت میں بہتری آئے گی۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گریراج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح۔ ش آ۔ا ک م

Uno-3015


(Release ID: 2146794)