ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم بُنکروں کے لیے فلاحی اسکیمیں
Posted On:
22 JUL 2025 3:07PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت ، حکومت ہند ملک بھر میں نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) کے تحت ہینڈلوم بنکروں/کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:
- ایسے ہینڈلوم بُنکروں/کارکنوں کو جو 60 سال سے زائد عمر کے ہیں اور مالی طور پر کمزور حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 1.00 لاکھ روپے سے کم ہے، انہیں ہر ماہ 8,000 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ہینڈلوم بُنکروں/کارکنوں کے بچوں (دو بچوں تک) کو مرکزی یا ریاستی حکومت سے منظور شدہ/مالی امداد یافتہ ٹیکسٹائل اداروں میں ڈپلومہ، انڈر گریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ کورسز کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال 2.00 لاکھ روپے تک اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے۔
- قدرتی یا حادثاتی موت اور مکمل یا جزوی معذوری کی صورت میں یونیورسل اور سستی سماجی تحفظ کی سہولت انشورنس اسکیموں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سورکش بیما یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ سٹیٹسٹکس کے مطابق، گزشتہ تین برسوں کے دوران سوتی ٹیکسٹائل مصنوعات جن میں سوتی دھاگا، سوتی کپڑے، مصنوعات، دیگر ٹیکسٹائل دھاگے، فیبرک کی بنی مصنوعات، اور روئی بشمول کچرا شامل ہیں جن کی مجموعی برآمدات 35,642 ملین امریکی ڈالر رہی ہیں۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیرجناب گر یراج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
***
ش ح۔ ش آ۔ا ک م
Uno-3016
(Release ID: 2146776)