جل شکتی وزارت
سوچھتا پکھواڑہ 2025 کے دوران توجہ کے شعبے اور اہم سرگرمیاں
Posted On:
21 JUL 2025 3:59PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سوچھتا پکھواڑہ سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت ایک پہل ہے۔ یہ پروگرام اپریل 2016 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد حکومت ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں کو شامل کرکے صفائی کے مسائل اور طریقوں پر گہری توجہ دلانا تھا۔ ہر سال وزارتوں/محکموں کے درمیان پندرہ روزہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے ایک سالانہ کیلنڈر پہلے سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے 2025 کے لیے سوچھتا پکھواڑہ منانے کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے سوچھتا پکھواڑہ کیلنڈر تیار کیا ہے۔
نوڈل محکمہ ہونے کے ناطےڈی ڈی ڈبلیو ایس نے سوچھتا پکھواڑہ 2025 کے لیے تجویز کردہ سرگرمیاں متعین کی ہیں۔ تمام وزارتوں/محکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برادریوں اور ماحول میں عملی شراکت (شرمدان) کی سرگرمیوں میں حصہ لیں، اور اپنے اداروں اور ماتحت دفاتر میں صفائی کے حوالے سے مسابقتی جذبے کو فروغ دیں۔وزارتیں اور محکمے نہ صرف اپنے دفاتر میں صفائی کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے بلکہ معاشرے/برادری میں بھی عملی صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ڈی ڈی ڈبلیو ایس وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کرتا ہے اور سواچھتا پکھواڑا کے مخصوص پورٹل پر اپ ڈیٹس کو ٹریک کر کے بہتری کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔
************
ش ح۔م ح۔ ج ا
(U: 2949)
(Release ID: 2146408)