وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری نے حیدرآباد میں ڈی آر ڈی او کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس کا دورہ کیا
Posted On:
18 JUL 2025 1:14PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 16 اور 17 جولائی 2025 کو حیدرآباد میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس، ڈی آر ڈی او کا دورہ کیا۔انہوں نے میزائل اور ہتھیاروں کے نظام سے متعلق اُن پروگراموں کا جائزہ لیا جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل)، ریسرچ سینٹر امارات (آر سی آئی)، اور ایڈوانسڈ سسٹمز لیبارٹری (اے ایس ایل) کے ذریعے میزائل کلسٹر لیبز کے تحت جاری ہیں۔
رکشا راجیہ منتری نے ڈی آر ڈی ایل کے مختلف ورک سینٹرز ، جیسے اسٹرا یم کے I & II، عمودی طور پر لانچ کیے جانے والے قلیل فاصلے کے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، اور سکرم جیٹ انجن کی سہولیات کا بھی دورہ کیا۔انہیں ممتاز سائنسدان اور ڈائریکٹر جنرل (میزائل و اسٹریٹجک سسٹمز) جناب یو راجا بابو اور ڈی آر ڈی ایل کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی اے سری نیواسا مورتھی کی جانب سے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جناب سنجے سیٹھ نے آر سی آئی کے اہم ورک سینٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں آر سی آئی کے ڈائریکٹر جناب انندیا بسواس نے انہیں مقامی نیویگیشن و ایوی ایشن سسٹمز، آن بورڈ کمپیوٹر ڈویژن، اور امیجنگ انفرا ریڈ سیکر سہولیات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
رکشا راجیہ منتری نے جدید ہتھیاروں کے نظام کی تیاری کے ذریعے "آتم نربھر بھارت" کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی ستائش کی۔انہوں نے سائنسی برادری پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات میں کسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو مسلسل مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں۔
3X3Z.JPG)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –اس ک۔ ش ب ن)
U. No.2875
(Release ID: 2145805)