امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سوچھ سرویکشن - 2024-25 میں صاف ستھرے بڑے شہروں میں ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے  پر احمد آباد کے لوگوں کو ان کے زبردست تعاون کے  لئے مبارکباد دی


احمد آباد والوں کے لیے فخر کا لمحہ !

یہ اعزاز وزیر اعظم نریندر مودی جی کے سوچھتا ابھیان کے ویژن کی کامیابی کی سند ہے

آیئے اس حصولیابی کو صفائی کے کلچر کو نئے معیارقائم کرکے اس میدان میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کا سنگ بنیاد بنائیں

Posted On: 17 JUL 2025 10:15PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے  مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد کے لوگوں کو سوچھ سرویکشن 2024-25 میں ہندوستان کے صاف ستھرے بڑے شہروں میں شہر کی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے پر مبارکباد دی۔

 ایکس  پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ احمد آبادیوں کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے کیونکہ یہ شہر سوچھ سرویکشن 2024-25 میں ہندوستان کے صاف ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے سوچھتا ابھیان کی کامیابی کی گواہی کے طور پر کھڑا ہے، جو صفائی کے اصول کو عوامی صحت کی کلید کے طور پر آگے بڑھا رہا ہے، اور اس مقصد کے لیے لوگوں کے مشترکہ عزم کا آئینہ دار ہے۔ جناب شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے کلچر کو نئے  معیار پر آگے بڑھاتے ہوئے اس کامیابی کو اس میدان میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کا سنگ بنیاد بنائیں۔ انہوں نے احمد آباد کے لوگوں اور صفائی ستھرائی کے تمام کارکنوں کو ان کے بے پناہ تعاون کے لئے مبارکباد دی۔

******

 

(ش ح – ظ ا- ع ف)

UR No. 2864


(Release ID: 2145698) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati