اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے کیرالہ کے آئی آئی آئی ٹی کوٹائم میں پی ایم وکاس اسکیم کے تحت ہنر مندی کی تربیت اور خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ سے متعلق پروجیکٹ کا آغاز کیا

Posted On: 17 JUL 2025 6:00PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت اور آئی آئی آئی ٹی کوٹایم کے درمیان اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 450 امیدواروں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

آئی آئی آئی ٹی کوٹایم میں منصوبے (پروجیکٹ )کے نفاذ سے کیرالہ میں اقلیتی برادریوں میں صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے فروغ کو تقویت ملے گی

اقلیتی امور اور ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی)، کوٹایم میں ‘پردھان منتری وراثت کا سموردھن’ (پی ایم وکاس) اسکیم کے تحت ہنر مندی کی تربیت اور خواتین کی صنعت کاری سے متعلق ترقیاتی منصوبے (پروجیکٹ )کا آغاز کیا۔

m1.jpg

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، سکریٹری (اقلیتی امور)، پروفیسر ڈاکٹر پرساد کرشنا، ڈائریکٹر (آئی آئی آئی ٹی کوٹایم)، اقلیتی امور کی وزارت اور آئی آئی آئی ٹی کوٹایم کے افسران، فیکلٹی ارکان، طلبا، اور پی ایم وکاس اسکیم کے اُمیدواروں نے شرکت کی۔

m2.jpg

تقریب کے دوران اقلیتی امور کی وزارت اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی)، کوٹایم کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 450 امیدواروں کو آئی آئی آئی ٹی کوٹایم میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت 150 نوجوانوں کو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی  او ٹی ) کے شعبے میں اور 300 خواتین کو قیادت اور صنعت کاری کے فروغ کی تربیت دی جائے گی۔اس تربیتی پروگرام کے تمام اخراجات اقلیتی امور کی وزارت برداشت کرے گی، جب کہ منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری آئی آئی آئی ٹی کوٹایم کو سونپی گئی ہے۔ تربیت کے دوران شرکاء کو وظیفہ فراہم کیا جائے گا اور انہیں روزگار یا خود روزگاری کے مواقع حاصل کرنے میں مکمل معاونت دی جائے گی۔

m3.jpg

اپنے خطاب میں وزیر مملکت نے پی ایم وکاس اسکیم کے ذریعے اقلیتی برادریوں کی سماجی و اقتصادی خودمختاری کو فروغ دینے میں ہنر مندی اور کاروباری ترقی کے کردار کو اجاگر کیا، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کاروباری اداروں کی ترقی کو بھی تقویت ملتی ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے علاقے کے طلبہ سے بھی گفتگو کی تاکہ ان کی توقعات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

یہ تصور کیا جاتا ہے کہ قومی اہمیت کے حامل ادارہ، آئی آئی آئی ٹی کوٹایم، جو ٹیکنالوجی، اختراع اور انکیوبیشن پر خصوصی توجہ دیتا ہے، اس منصوبے کے نفاذ سے کیرالہ کی اقلیتی برادریوں کی صلاحیت سازی اور ہنر مندی کے فروغ کو تقویت ملے گی۔

***

ش ح۔ ش آ۔ع ر

Uno-2853


(Release ID: 2145601) Visitor Counter : 2