بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کی وزارت نے آٹوموٹیو مشن پلان 2047 (اے ایم پی 2047) کا آغاز کیا ہے، جو بھارت کے آٹوموبائل شعبے کو ترقی دینے کے لیے ایک حکمتِ عملی پر مبنی روڈ میپ ہے
اے ایم پی 2047 کے لیے ذیلی کمیٹیوں نے مقاصد کے تعین اور مشاورت کے آغاز کے لیے اجلاس منعقد کیے
اس پہل میں صنعت پر مبنی کوششوں کے لیے مختلف وزارتیں ، صنعتی ادارے (ایس آئی اے ایم ، اے سی ایم اے ، سی آئی آئی) اکیڈمیاں اور جانچ ایجنسیاں شامل ہیں
اے ایم پی 2047 کا مقصد اختراع اور پائیداری کو فروغ دیتے ہوئے بھارت کے عالمی آٹوموٹیو تجارتی حصے میں نمایاں اضافہ کرنا ہے
Posted On:
17 JUL 2025 4:30PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزرات حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش قیادت اور وزیر برائے بھاری صنعت و اسٹیل جناب ایچ ڈی کماراسوامی کی مؤثر رہنمائی میں آٹوموٹیو مشن پلان 2047 (اے ایم پی 2047) کی تشکیل کا عمل شروع کر چکی ہے۔ یہ ایک جامع اور مستقبل بین حکمتِ عملی پر مبنی روڈ میپ ہے، جو ’وِکست بھارت @2047‘ کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
پچھلے آٹوموٹیو مشن پلان کی کامیابیوں پر بنیاد رکھتے ہوئے، جن کے ذریعے اسٹیک ہولڈر کے اشتراک سے بھارت کے آٹوموبائل شعبے میں غیر معمولی ترقی کو ممکن بنایا گیا، اے ایم پی 2047 کا مقصد اختراع، عالمی مسابقت اور پائیدار ترقی کو مزید فروغ دینا ہے۔ اس کا حتمی ہدف یہ ہے کہ بھارت کو 2047 تک عالمی آٹوموٹیو صنعت میں ایک سرکردہ اور رہنما ملک کے طور پر مضبوطی سے قائم کیا جا سکے۔
اے ایم پی 2047 کی ذیلی کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس منصوبے کے مقاصد اور فریم ورک کا واضح خاکہ پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ایم ایچ آئی کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر حنیف قریشی نے اس اہم پہل کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 2047کا وژن محض ایک خواہش نہیں، بلکہ ایک ٹھوس اسٹریٹجک روڈ میپ ہے، جو آٹوموٹیو شعبے کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور صنعت کی ہمہ جہت ترقی کے واضح اہداف پر مبنی ہے۔ ہمیں مخصوص ٹیکنالوجیز یا کمپنیوں تک محدود سوچ سے آگے بڑھنا ہوگا اور وسیع تر تناظر میں 2047 تک بھارت کی عالمی شناخت پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ ہمارا مقصد اختراع، معیار اور پائیداری کے ذریعے عالمی آٹوموٹیو تجارت میں بھارت کا مؤثر حصہ بڑھانا ہے۔
میٹنگ میں بجلی کی وزارت ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، کامرس کی وزارت ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور صنعتی اداروں جیسے ایس آئی اے ایم ، اے سی ایم اے ، اور سی آئی آئی ، ایف آئی سی سی آئی ، تعلیمی اداروں ، تحقیقی اداروں اور جانچ ایجنسیوں سمیت مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔جو اے ایم پی 2047 کی تشکیل کے لیے صنعت کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں ۔
اے ایم پی 2047کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اصل آلات مینوفیکچرر(او ای ایم ایس)، آٹو آلات مینوفیکچرر ، پالیسی سازوں، تعلیمی ادارے اور صارفین کے مشترکہ وژن کو یکجا کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور چارجنگ انفراسٹرکچر جیسے چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ اس منصوبے کی رہنمائی کے لیے حکومت، صنعت اور تعلیمی شعبے کے ماہرین پر مشتمل سات ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو 2030، 2037 اور 2047 کے لیے اہداف کے تعین اور جامع حکمت عملی کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گی۔
بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی کی رہنمائی میں وزارت ایک خود کفیل ، اختراعی اور پائیدار آٹوموٹو ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو اجاگر کرتی ہے ۔ متعدد ذیلی کمیٹی کے اجلاسوں میں خیالات اور اعداد و شمار کو یکجا کیا جائے گا تاکہ اعلی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جا سکے ، جس کی صدارت بھاری صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری جناب کامران رضوی کریں گے ۔ وزارت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کے حصول میں ان کی فعال شراکت کی توقع رکھتی ہے۔
***
ش ح۔ ش آ۔ع ر
Uno-2845
(Release ID: 2145548)
Visitor Counter : 2