قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، انڈیا نے ہریانہ کے پانی پت شہر میں ایک اسٹیشنری ٹرین کے خالی ڈبے میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کا از خود نوٹس لیا
ریلوے بورڈ، وزارت ریلوے کے چیئرمین اور ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
متاثرہ خاتون کی صحت کی صورت حال اور حکام کی طرف سے انہیں فراہم کردہ معاوضہ، اگر دیا گیا ہو تو اسے بھی رپورٹ میں شامل کریں
Posted On:
17 JUL 2025 3:53PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے میڈیا کے ایک خبر کا از خود نوٹس لیا ہے کہ 24 جون 2025 کو ہریانہ کے پانی پت شہر میں ایک اسٹیشنری ٹرین کے خالی ڈبے میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی، اور بعد میں مجرموں نے اسے ریل کی پٹریوں پر پھینک دیا تھا، جہاں ٹرین کی زد میں آنے سے ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ 26 جون 2025 کی رات کو سونی پت میں ہندو کالج کے قریب ریلوے پٹریوں پر پولیس کو ملنے کے بعد وہ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کمیشن کا مشاہدہ ہے کہ مذکورہ خبر کے مندرجات اگر سچ ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل کو جنم دیتے ہیں۔ اس لیے کمیشن نے ، ریلوے بورڈ، وزارت ریلوے کے چیئرمین اور ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی صحت کی حالت اور حکام کی طرف سے فراہم کردہ معاوضہ اگر کوئی ہے تو اسے بھی شامل کیا جائے ۔
8 جولائی 2025 کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے 26 جون 2025 کو پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی بیوی ان سے جھکڑا کرنے کے بعد 24 جون 2025 سے لاپتہ تھی۔ شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے مبینہ طور پر تلاشی مہم شروع کی اور اسے نہایت بری حالت میں ریلوے پٹریوں پر پایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ تقریباً ایک ماہ قبل اپنے تین سالہ بیٹے کی موت کے بعد سے ڈپریشن کا شکار تھی اور 24 جون 2025 کو اپنے شوہر سے لڑائی کے بعد گھر سے نکل گئی تھی۔ مبینہ طور پر وہ پانی پت ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی تھی کہ ایک شخص اس کے قریب آیا اور اسے خالی بوگی کے اندر لے گیا جہاں اس نے اس کی عصمت دری کی ۔ بعد میں دو اور مرد بھی اس میں شامل ہو گئے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد ملزم اسے سونی پت لے گیا اور اسے ٹرین کی پٹری پر پھینک دیا اور ریلوے ٹریک پر ایک ٹرین اس کی ٹانگوں پر چڑھ گئی ۔ مبینہ طور پر تفتیش جاری ہے، اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
***
ش ح۔م ع۔ خ م
U. No. 2843
(Release ID: 2145509)
Visitor Counter : 2