الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای جی ڈی نے ریاست سکم کے لیے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسرز اورڈپٹی سی آئی ایس او کے لیے ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا اہتمام کیا


ڈیجیٹل انڈیا کے تحت صلاحیت سازی کا منصوبہ

Posted On: 17 JUL 2025 11:31AM by PIB Delhi

مورخہ 14 جولائی، 2025 کو سکم کے گنگٹک میں سکم حکومت کے ماتحت مختلف محکموں کے چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز (سی آئی ایس اوز) اور ڈپٹی سی آئی ایس اوز کے لیے ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ای گورننس ڈویژن (این عی جی ڈی)، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے سکم حکومت کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے اشتراک سے کیا۔

 

 

افتتاحی اجلاس میں،اطلاعاتی ٹکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری جناب تینزنگ ٹی کالون نے سائبر سکیورٹی کے خطرات کی ابھرتی ہوئی نوعیت کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا اور محکمہ جاتی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی حفاظت میں سی آئی ایس اوز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ورکشاپ کو سرٹ ان کے ماہرین نے سہولت فراہم کی ہے۔ سیشنز کو سائبر سکیورٹی کی ذمہ داریوں اور محکمانہ سی آئی ایس اوز اور ڈپٹی سی آئی ایس اوز کے لیے جوابی حکمت عملیوں کی سمجھ کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

اس ورکشاپ کا مقصد بیداری پیدا کرنا، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانا اور محکموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ سائبر احتیاطیں برتیں اور معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات اختیار کریں۔ یہ سائبر سرکشت بھارت پہل اور ڈیجیٹل انڈیا مشن کے وسیع تر اہداف کے عین مطابق ہے،تاکہ محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی مربوط فراہمی کو فروغ دیتا ہے۔

********

(ش ح۔ک ح ۔م ش)

U:2838


(Release ID: 2145450) Visitor Counter : 5