وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کلینیری انسٹی ٹیوٹ نوئیڈا نے بی بی اے اور ایم بی اے کلینیری آرٹس کے طلباء کے لیے گرینڈ اورینٹیشن کے ساتھ تعلیمی سال کا آغاز کیا

Posted On: 16 JUL 2025 5:02PM by PIB Delhi

انڈین کلینیری انسٹی ٹیوٹ (آئی سی آئی) نوئیڈا نے کلینیری آرٹس پروگراموں میں اپنے فلیگ شپ بی بی اے اور ایم بی اے میں داخلہ لینے والے طلباء کے نئے بیچ کا خیرمقدم کرنے کے لیے ایک شاندار اورینٹیشن پروگرام کی میزبانی کی ۔  اس تقریب نے پورے ہندوستان سےفن طباخی سے متعلق(کلینیری) پیشہ ور افراد کے لیے ایک دلچسپ تعلیمی سفر کا آغاز کیا ۔

1.jpg

اس تقریب میں حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سینئر اقتصادی مشیر جناب گیان بھوشن نے شرکت کی ۔ اپنے کلیدی خطاب میں جناب بھوشن نے ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر فن طباخی کے دائرہ کار کو بڑھانے پر زور دیا  اور سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں ہنر پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔

2.jpg

آئی سی آئی کے ڈائریکٹر انچارج نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی کامیابیوں ، اس کے جدید نصاب اور متحرک مطبخی منظر نامے میں طلباء کے  لیے موجود وسیع مواقع کا خاکہ پیش کیا ۔

3.jpg

پروگرام کی ایک اہم خصوصیت فائیو اسٹار ہوٹلوں کی صنعت کے ماہرین کی شرکت تھی ، جنہوں نے طلباء کے ساتھ تحریک دینے والی گفتگو کی  اور صنعت سے وابستہ طور طریقوں کے بارے میں حقیقی بصیرت کا اشتراک کیا ۔  آئی سی آئی نوئیڈا کے کامیاب سابق طلباء مزید باعث تحریک ثابت ہوئے۔ یہ وہ افراد ہیں جو اب مطبخی کاروباری افراد کے طور پر ترقی کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ذاتی سفر کے بارے میں بتایا اور انمول مشورے پیش کیے ۔

4.jpg

مختلف خطوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء پر مشتمل نئے بیچ نے فن طباخی میں اپنی پیشہ ورانہ تعلیم کا آغاز کرتے ہوئے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔

اورینٹیشن یعنی واقفیتی تقریب کا اختتام ایک پرجوش انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جس کے بعد ایک گائیڈڈ کیمپس ٹور ہوا  جس نے آنے والے تعلیمی سال کے لیے ایک حوصلہ افزا اور پرجوش فضا تیار کی ۔

************

ش ح ۔ م م ۔ ص ج

Urdu Release No-2817


(Release ID: 2145300)