وزارت سیاحت
پی ایچ ڈی سی سی آئی نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے قومی طباخی مقابلے کا آغاز کیا
نئی دہلی میں شاندار افتتاحی تقریب نے روایت کو جدت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ملک گیر باصلاحیت افراد کی تلاش کا آغاز کر دیا
Posted On:
16 JUL 2025 11:07AM by PIB Delhi
پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) نے حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے اشتراک سےنئی دہلی کے پی ایچ ڈی ہاؤس میں ایک عظیم الشان افتتاحی پروگرام کے ساتھ باضابطہ طور پر قومی نوجوان شیف مقابلہ (این وائی سی سی) کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں ہاسپٹیلٹی کے آخری سال کےطلباء میں عمدہ طبّاخی کی صلاحیتوں کو دریافت،رہنمائی اور نمائش کرنا ہے۔

اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئےوزارت سیاحت کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل جناب سومن بِلا (آئی اے ایس)نے ہندوستان کی پھیکی پڑتی ہوئی ذائقہ کی روایات کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہماری طباخی کی وراثت ثقافتی یادداشت اور علاقائی تکنیکوں پر مبنی ہے۔ ہمیں ان روایات کو مستحکم کرنا ہوگا اور عالمی سطح پر بہترین کھانوں کے شعبے میں بھارت کی پہچان کو بھی بڑھانا ہوگا۔‘‘ انہوں نے فن طباخی کے حامل نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ تخلیقی انداز میں سوچیں اور بین الاقوامی کھانے کے میدان میں اعتماد کے ساتھ بھارت کی نمائندگی کریں۔
این وائی سی سی، جو بھارتی فیڈریشن آف کُلنری ایسوسی ایشنز(آئی ایف سی اے) اور ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی اسکل کونسل(ٹی ایچ ایس سی) کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا ہے۔جس کا موضوع ’’ہندوستانی طباخی کی وراثت کا جشن: روایات اوراختراع کا امتزاج‘‘ ہے۔ اس میں کل ہند سطح پر زونل مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، جو جنوری 2026 میں آئی ایچ ایم پُسا، نئی دہلی میں ایک عظیم فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔
زونل راؤنڈ کا شیڈول:
- شمالی زون: 6 اگست 2025،اے آئی ایچ ایم چنڈی گڑھ
- مشرقی زون: 18 ستمبر 2025، آئی ایچ ایم کولکاتہ
- مغربی زون: نومبر 2025، آئی ایچ ایم ممبئی
- جنوبی زون: 18 دسمبر 2025، آئی ایچ ایم کوولم
اہم مقابلے کے علاوہ این وائی سی سی ہر زونل مقام پر کلاس 11 اور 12 کے طلبا کے لیے کریئر پر مرکوز ورکشاپس کا انعقاد کرے گا، جو مہمان نوازی کی تعلیم میں گرتے ہوئے اندراج کو دور کرے گا اور طلباء کو حقیقی دنیا کے طباخی کے کریئر سے متعارف کرائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپی ایچ ڈی سی سی آئی کی ٹورزم کمیٹی کے شریک صدرجناب راجن سہگل نے این وائی سی سی کو ایک’’تحریک‘‘ قرار دیا جو صنعت، تعلیم اور نوجوانوں کو ہندوستانی علم طباخی کا جشن منانے کے لیے متحد کرتی ہے۔ آئی ایف سی اے کے صدر ڈاکٹر شیف منجیت گل نے مزید کہا، ‘‘این وائی سی سی صرف ایک مقابلہ نہیں ہے، بلکہ ایک ثقافتی احیا ہے۔ یہ ہندوستان کی متنوع کھانے کی میراث کو محفوظ رکھنے اور جدید بنانے کی اپیل ہے۔’’

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں شیف سدھیر سبل ، شیف انیل گروور ، جناب راجن بہادر (ٹی ایچ ایس سی) پروفیسر کمل کانت پنت (آئی ایچ ایم پوسا)جناب امرجیت سنگھ آہوجا (لی میریڈین) اور پی ایچ ڈی سی سی آئی کی محترمہ شالنی ایس شرما شامل تھیں، جنہوں نے مقابلے کا تفصیلی روڈ میپ پیش کیا ۔
اس میں130 سے زیادہ مہمان نوازی کے اداروں کی شرکت کے ساتھ، ایونٹ کو کلیدی شراکت داروں جیسے وینس انڈسٹریز، نیسلے پروفیشنل، واگھ بکری چائےگروپ، کریمیکا، میک کین فوڈز اور کئی دیگر کمپنیاں شامل ہیں ۔ جیتنے والوں کو نقد انعامات، انٹرنشپ، بین الاقوامی تجربہ اور’عمدہ پائیدار کھانے‘ کے لیے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
مزید معلومات کے لئے درج ذیل یو آر ایل پر جائیں :
https://phdccitourismhospitality.in/upcoming-events/phdcci-national-chef-competitio
PHDCCI NYCC Curtain Raiser
*******
( ش ح ۔ م ح۔ع ر)
U. No. 2803
(Release ID: 2145122)
Visitor Counter : 3