وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: ڈی آر ڈی او اور ایمس بی بی نگر نے پہلا میک ان انڈیاجدید کاربن فائبر فٹ مصنوعی اعضاء متعارف کرایاہے
Posted On:
15 JUL 2025 12:40PM by PIB Delhi
ڈی آر ڈی او کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) اور ایمس بی بی نگر کے ذریعہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ پہلی میک ان انڈیا لاگت پر مبنی ایڈوانسڈ کاربن فائبر فٹ مصنوعی اعضاء کی نقاب کشائی 14 جولائی 2025 کو ایمس بی بی نگر، تلنگانہ میں کی گئی۔ آپٹمائزڈ کاربن فوٹ پراستھیسس (اے ڈی آئی ڈی او سی)، آتم نر بھر بھارت پہل کے تحت یہ اہم پیش رفت، ممتاز سائنسداں اور ڈائریکٹر،ڈی آر ڈی ایل ڈاکٹر جی اے سرینواس مورتی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ایمس بی بی نگر ڈاکٹر اَہن تیم سانتا سنگھ نے لانچ کیا۔
اے ڈی آئی ڈی او سی کا بایو مکینیکل طور پر 125 کلوگرام تک بوجھ کے لئے کافی حفاظتی عنصر کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے۔ مختلف وزن کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کی تین قسمیں دستیاب ہیں۔ اس فٹ کو ایک اعلیٰ معیار اور سستی حل پیش کرنے کے مقصد کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو ضرورت مند بڑی آبادی کے لیے قابل رسائی ہے، جو کہ دستیاب بین الاقوامی ماڈلز کے برابر کارکردگی پیش کرتا ہے۔
امید ہے کہ اس سے تیاری کی لاگت میں کمی آئے گی اور یہ تقریباً 20000 روپے سے بھی کم میں دستیاب ہوگا، جبکہ حال میں درآمدشدہ اس مصنوعات کی قیمت تقریبا دو لاکھ روپے ہے۔ لہذا، اس اختراع سے ہندوستان میں کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کے مصنوعی آلات تک رسائی میں نمایاں بہتری آنے، درآمد شدہ ٹیکنالوجیز پر انحصار کو کم کرنے اور معذور افراد کے لیے وسیع تر سماجی اور اقتصادی شمولیت کو فروغ ملنے کی امید ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.2763
(Release ID: 2144812)
Visitor Counter : 4