وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کل سے سہ روزہ قومی سیمینار ’شلیا کون 2025‘ کی میزبانی کرے گا۔ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو 14 جولائی کو اس پروگرام میں شرکت گے
سہ روزہ قومی سیمینار میں براہِ راست جراحیاں، سائنسی اجلاس، اور زبانی و پوسٹر پیشکشیں شامل ہوں گی
Posted On:
12 JUL 2025 12:30PM by PIB Delhi
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی، 13 تا 15 جولائی 2025 کو ایک سہ روزہ قومی سیمینار ’شلیاکون 2025‘ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ سیمینار سُشروت جینتی کے مبارک موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو ہر سال 15 جولائی کو منائی جاتی ہے۔ سُشروت جینتی جراحی (سرجری) کے بانی سمجھے جانے والے عظیم آچاریہ سُشروت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منائی جاتی ہے۔
سرجری کے میدان میں ان کی انمول خدمات کے اعتراف میں، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے شعبہ شلیا تنترکے پروفیسر (ڈاکٹر) یوگیش بادوے کی قیادت میں، اس باوقار تقریب کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ تقریب نیشنل سُشروت ایسوسی ایشن کی 25ویں سالانہ کانفرنس کے تحت جاری تعلیمی سلسلے کا حصہ ہے، جس کا انعقاد نیشنل سُشروت ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب 14 جولائی 2025 کو منعقد ہوگی، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو شریک ہوں گے۔ دیگر معزز مہمانان میں وزارتِ آیوش کے سکریٹری جناب وید راجیش کوٹےچا، ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے) جے پور کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما، ، اور پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اِن آیوروید (آئی ٹی آر اے) ، جام نگر شامل ہوں گے۔
پروفیسر (ڈاکٹر) منجو شا راج گوپالا، ڈائریکٹر (انچارج)، اے آئی آئی اے نے کہا ’’اپنے قیام سے ہی اے آئی آئی اے آیوروید کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ شلیاکون، جو شعبہ شلیا تنتر کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، اس عزم کا مظہر ہے کہ آیوروید کے اصولوں کو جدید سرجری کے ترقی یافتہ طریقوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اس کا مقصد ابھرتے ہوئے آیورویدک سرجنز کو مربوط جراحی نگہداشت کی عملی مہارت اور اعتماد سے لیس کرنا ہے۔‘‘
اس سیمینار میں 13 اور 14 جولائی کو براہِ راست جراحی مظاہرے پیش کیے جائیں گے، جن میں جنرل سرجریز، اینوریکٹل (مقعدی) سرجریز اور یورولوجیکل (پیشاب سے متعلق) سرجری کے کیسز شامل ہوں گے۔ پہلے دن اینڈوسکوپک لیپروسکوپک کی دس جنرل سرجریز انجام دی جائیں گی، جبکہ دوسرے دن سولہ اینوریکٹل سرجریز کے لائیو مظاہرے کیے جائیں گے، جن کے ذریعے شرکاء کو براہِ راست مشاہدہ اور سیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔
’انوویشن، انٹیگریشن اور انسپیریشن‘ (جدت، انضمام اور تحریک) کے موضوع کے تحت، شلیاکون 2025 ایک ایسا فعال سنگم ثابت ہوگا جو روایت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرے گا۔ اس میں بھارت اور بیرونِ ملک سے 500 سے زائد ممتاز اسکالرز، سرجنز، محققین اور اساتذہ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ تقریب خیالات کے تبادلے، طبی پیش رفت کی نمائش، اور آیورویدک جراحی کے ابھرتے رجحانات کو دریافت کرنے کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
اس سہ روزہ سیمینار کے دوران ایک خصوصی مرکزی اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں جنرل و لیپروسکوپک سرجری، زخموں کے علاج اور معاون جراحی تکنیکیں، اینوریکٹل سرجری، استھی-سندھی مرم چکِتسا (ہڈی و جوڑوں اور مرم پوائنٹس کا علاج)، اور سرجری میں جدید اختراعات جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ آخری دن 200 سے زائد زبانی اور پوسٹر پیشکشیں بھی ہونگی، جو علمی تبادلے اور تدریسی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔
کلینیکل مظاہروں کے علاوہ، ایک سائنسی اجلاس بھی منعقد ہوگا جہاں اسکالرز، معالجین اور محققین اپنے تحقیقی کام پیش کریں گے اور علمی گفتگو میں شامل ہوں گے۔ ان اجلاسوں کے بعد ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2690
(Release ID: 2144220)