بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار کے ہر چار میں سے تین ووٹروں نے اپنی اندراجی فارم جمع کرائے


چوہتر اعشاریہ انتالیس74.39 فیصد اندراجی فارم جمع

Posted On: 11 JUL 2025 6:45PM by PIB Delhi

اندراجی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سے قبل 14 دن باقی ہیں، اور بہار کے تقریباً 7.90 کروڑ (7,89,69,844) ووٹروں میں سے 74 فیصد سے زائد ووٹروں نے اپنے فارم جمع کرا دیے ہیں۔ ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے میں، بلاک لیول آفیسرز (بی ایل اوز)گھر گھر جا کر ووٹروں کی مدد کر رہے ہیں اور ان کے بھرے ہوئے اندراجی فارم جمع کر رہے ہیں۔ 243 اسمبلی حلقوں کے تمام 38 ضلع انتخابی افسران (ڈی ای اوز)، انتخابی رجسٹر آفیسرز (ای آر اوز)، اور 963 اسسٹنٹ انتخابی رجسٹر آفیسرز (اے ای آر اوز) سمیت میدان میں موجود متعلقہ عملہ مسلسل ایس آئی آر کی پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہے۔

اندراجی فارموں کی ڈیجیٹائزیشن اور اپ لوڈنگ بخوبی جاری ہے۔ ایس آئی آر ہدایات کے پیرا 3(ایچ) کے مطابق، بلاک لیول آفیسرز (بی ایل اوز)نے اب تک جمع کیے گئے مجموعی اندراجی فارموں میں سے 3.73 کروڑ فارم بلاک لیول آفیسر ایپ/ای سی آئی نیٹ کے ذریعے کامیابی سے ڈیجیٹائز اور اپ لوڈ کر دیے ہیں۔ آج ای سی آئی نیٹ میں ایک نیا ماڈیول نافذ کیا گیا ہے جو اسسٹنٹ انتخابی رجسٹر آفیسرز (اے ای آر او) اور انتخابی رجسٹر آفیسرز (ای آر اوز) کو اپ لوڈ کیے گئے فارموں کی تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آج شام 6 بجے تک، کل 5,87,49,463 اندراجی فارم جمع کیے جا چکے ہیں جو کہ مجموعی فارموں کا 74.39 فیصد ہے۔ یہ فارم گزشتہ 17 دنوں میں جمع کیے گئے ہیں، جب 24 جون 2025 کو ایس آئی آر کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ اندراجی فارم 25 جولائی 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

77,895 بلاک لیول آفیسرز (بی ایل اوز)کے ساتھ ساتھ 20,603 نئے مقرر کردہ بلاک لیول آفیسرز اور دیگر انتخابی عملہ وقت پر اس کام کو مکمل کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ چار لاکھ سے زائد رضاکار بزرگوں، معذوروں، بیماروں اور کمزور طبقات کی مدد کر رہے ہیں، جبکہ تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ 1.56 لاکھ بوث لیول ایجنٹس (بی ایل اےز)کی متحرک فورس نے بھی اس عمل کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں 74.39 فیصد اندراجی فارم جمع ہو چکے ہیں۔

---------

ش ح ۔ اس ک۔ن ع

U-2681


(Release ID: 2144105)