سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایس ایل آر ٹی سی نے ‘‘سماعت سے محروم  طلباء کو اشاروں کی ہندوستانی زبان کا استعمال کرتے ہوئے انگریزی پڑھانے کے بہترین طریقہ کار ‘‘پر نئی دہلی میں دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا


انگریزی زبان کی مہارتیں سماعت سے محروم  افراد کے لیے کیریئر کے مواقع کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں، جبکہ موثر بات چیت اور سماج کے اصل  دھارے میں پوری طرح شامل ہونے میں مدد کرتی ہیں: سیکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)

Posted On: 11 JUL 2025 5:49PM by PIB Delhi

انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر(آئی ایس ایل آر ٹی سی)کے ذریعے 10 تا 11 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں دو روزہ آف لائن قومی ورکشاپ ‘‘سماعت سے محروم طلباء کو انڈین سائن لینگوئج (آئی ایس ایل) کا استعمال کرتے ہوئے انگریزی سکھانے کے لیے بہترین طریقہ کار’’  کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس ایل آر ٹی سی، مرکزی وزارت برائے  سماجی انصاف اور بااختیار بنانے  کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

 

 

ورکشاپ کا افتتاح سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) جناب راجیش اگروال نے کیا۔ اپنے خطاب میں، سکریٹری نے سماعت سے محروم  افراد کی پہلی زبان کے طور پر اشاروں کی ہندوستانی زبان (آئی ایس ایل)کی اہمیت پر زور دیا، ان کی علمی اور تعلیمی ترقی میں اس کے اہم کردار کو نوٹ کیا۔ انہوں نے سماعت سے محروم  افراد کے لیے کیریئر کے مواقع کو بڑھانے اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں موثر رابطے اور مکمل شمولیت کو آسان بنانے میں انگریزی زبان کی مہارتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماعت سے محروم طبقے  میں خواندگی اور سیکھنے کو فروغ دینے کے ایک ذریعہ کے طور پر ٹیکنالوجی کے انضمام کی وکالت کی۔

ورکشاپ میں تجربہ کار ماہرین  کی قیادت میں پریزنٹیشنز اور مکالمے جاتی اجلاس منعقد کئے گئے۔

  • ڈاکٹر سیباجی پانڈا، بانی اور ڈائریکٹر، ہیپی ہینڈز اسکول فار دی ڈیف؛ سابق بانی، آئی ایس ایچ اے آر اے فاؤنڈیشن (اب غیر فعال)؛ سماعت سے محروم  طلباء کے لیے انگریزی خواندگی میں محقق
  • جناب سنیل سہسرا بدھے، سینئر کنسلٹنٹ، 20سے زیادہ  سال کے تجربے کے ساتھ سماعت سے محروم افراد  کے لیے دو لسانی تعلیم کے ماہر
  • جناب  راجیش کیتکر، سینئر کنسلٹنٹ، ایم بی ایم نیوز اور اورجیٹ فاؤنڈیشن؛ سابق ڈائریکٹر، آئی ایس ایچ اے آر اے فاؤنڈیشن، گجرات
  • جناب  ہری ہرا کمار، ڈیف انیبلڈ انڈیا، حیدرآباد؛ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اقدامات کے تحت انگریزی خواندگی اور ملازمت میں 15سال سے زیادہ  کام
  • محترمہ شریو کدم، ایسوسی ایٹ کوآرڈینیٹر، انگلش ڈیولپمنٹ پروگرام، ٹی ای اے سی ایچ، ممبئی؛ متعدد تعلیمی بورڈز میں تجربہ کار
  • محترمہ چترا پرساد،این آئی ایس ایچ ، کیرالہ؛ سماعت سے محروم افراد کی  تعلیم میں 15 سال سے زیادہ کا
  • جناب عباس علی بہامنیش، انگلش اور اے ایس ایل ایجوکیٹر، گیلوڈیٹ یونیورسٹی، امریکہ (آن لائن)

پریزینٹیشنز کے دوران اشاروں کی  ہندوستانی زبان  (آئی ایس ایل)کے استعمال کے ذریعے سماعت سے محروم افراد میں  سیکھنے اور  انگریزی خواندگی کو بڑھانے کے لیے عملی حکمت عملیوں، دو لسانی طریقوں، اور ثقافتی طور پر قابل عمل طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی۔ شرکاء نے مشترکہ بصیرت پر غور کرنے اور کلاس روم کے طریقوں کو بہتر بنانے کے مؤثر طریقوں پر تعاون کرنے کے لیے گروپ ڈسکشن میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ سیشنز  کے دوران  متعدد تعمیری مکالمے کئے گئے۔  جن  میں خصوصی معلمین، آئی ایس ایل تربیت کار اور ملک بھر کے  مختلف خطوں کے سماعت سے محروم اسکولوں کے  اساتذہ  نے  شرکت کی۔

 

 

پروگرام کا اختتام (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی اے ایس محترمہ منمیت کور نندا، کے اختتامی سیشن کے ساتھ ہوا۔ اس تقریب میں 180 مندوبین نے  شرکت  کی، جن میں خصوصی اور شمولیاتی اسکولوں کے اساتذہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹس (این آئی ایس) اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز (سی آر سیز) کے ماسٹر ٹرینرز کے ساتھ ساتھ این سی ای آر ٹی اور این آئی او ایس کے نمائندے شامل تھے۔

 

*****

ش ح۔ ض ر۔ خ م

(U N.2677)


(Release ID: 2144100)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil