وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی بنگلورو یونٹ نے چھ فرضی کمپنیوں کا پردہ فاش کیا،جن کےپاس سے266 کروڑ روپے مالیت کی جعلی رسیدیں برآمد ہوئیں، اس میں 48 کروڑ روپئے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا فرضی دعوی شامل ہے ، سرغنہ کی گرفتاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 JUL 2025 4:58PM by PIB Delhi
بنگلورو میں شروع کیے گئے ایک معاملے کی تحقیقات سے منسلک ایک کارروائی میں ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس ، بنگلورو زونل یونٹ کے افسران نے دہلی میں 6 سے زیادہ مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی اور 266 کروڑ روپے سے زیادہ کی جعلی رسیدیں برآمد کیں ، جن میں فرضی کمپنیوں سے 48 کروڑ روپے کے جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ اٹھانا اور اسے منتقل کرنا شامل ہے۔
ماسٹر مائنڈز نے ایسی فرضی کمپنیاں قائم کیں،جن میں کوئی حقیقی کاروباری سرگرمی نہیں ہوئی اور یہ کاروبار کو بڑھانے کے لیے مدور تجارت ، اسٹاک ایکسچینج میں ایک کمپنی کا اندراج اور آئی ٹی سی دھوکہ دہی میں ملوث پائی گئیں ۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ چار کمپنیاں ، جن کی کوئی کاروباری سرگرمی نہیں ہے ،اس نے سینکڑوں کروڑ روپے مالیت کی اشیا اور خدمات کی وصولی دکھائی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ابتدائی طور پر کلیدی ماسٹر مائنڈ ایک سی اے/قانونی آڈیٹر تھا ، جو ان کمپنیوں کے لین دین کا انتظام کرتا تھا ۔ مزید چھان بین سے پتہ چلا کہ اداروں کا ڈھانچہ اور شیئر ہولڈنگ کا طریقہ کار اور اس میں تبدیلیاں کرنے کا عمل ایک سی اے / قانونی آڈیٹر کے ذریعہ انجام دیا جا رہا تھا، جوایک ہی وقت میں ان میں سے کچھ فرضی کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا، جو واضح طور پر ان 6 فرضی کمپنیوں کے بیچ ربط ضبط کی طرف اشارہ کرتاہے ۔ ان کمپنیوں میں تلاشی کے دوران اصل دستاویزات ، جیسے رسیدیں اور مہریں ماسٹر مائنڈ کے احاطے میں پائی گئیں ۔ کیس کے کلیدی ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ڈی جی جی آئی بنگلورو زونل یونٹ نے اس دھوکہ دہی کی ایک جامع تحقیقات شروع کی ہے ، جس سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے بے قصور افراد کی مدد ہوسکتی ہے ۔
درج کمپنیوں کے ذریعے سرکلر ٹریڈنگ اور جعلی آئی ٹی سی کے استعمال سے جی ایس ٹی دھوکہ دہی کے اس طرح کے طریقہ کار کا پتہ لگانے کے بعد ، ڈی جی جی آئی نے حالیہ ماضی میں سیبی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لیے سیبی کے ساتھ مخصوص معلومات مشترک کی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش ب۔ ق ر)
U. No.2675
(ریلیز آئی ڈی: 2144079)
وزیٹر کاؤنٹر : 15