مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجناب جیوترآدتیہ ایم۔ سندھیا نے بنگلور میں جی ڈی ایس سممیلن کے دوران گرامین ڈاک سیوکوں کو دیہی علاقوں میں رابطے کا اہم ستون قرار دیااور ڈاکخانوں کو شہری مراکز کے طور پر ترقی دینے کے عزم کاا ظہار کیا

Posted On: 10 JUL 2025 5:13PM by PIB Delhi

مواصلات اورشمال مشرقی خطہ( ڈو این ای آر)کے وزیرجناب جیوترآدتیہ ایم۔ سندھیا نے کرناٹک کے بنگلورو میں گرامین ڈاک سیوک سممیلن میں ایک جذباتی اور متحرک اجتماع سے خطاب کیا، جس سے ڈاک پریوار کے ساتھ ایک طاقتور جذباتی تعلق دوبارہ زندہ ہوا اور بھارتی ڈاک محکمے کے مستقبل کے لیے ایک جرأت مندانہ روڈ میپ طے کیا۔ ڈاک کے نیٹ ورک کی بے مثال پہنچ کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقسیم کا کوئی  اور چینل انڈیا پوسٹ کی طرح وسعت اور گہرائی سے جڑا ہوا نہیں ہے، جس کے 1.64 لاکھ ٹچ پوائنٹس کشمیر سے کنیا کماری، بھروچ سے دھرما نگر تک پھیلے ہوئے ہیں۔

1.jpg

مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوترآدتیہ ایم۔ سندھیا کی کرناٹک کے بنگلورو میں گرامین ڈاک سیوک سممیلن میں خطاب کی جھلک۔

 

جناب سندھیا نے ڈاک پریوار کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف ایک محکمہ ہی نہیں، بلکہ ایک کنبہ ہے۔

2.jpg

مرکزی وزیر کرناٹک میں خدمات کی فراہمی سے متعلق عملے کے ساتھ خوشگوار لمحہ میں

 

جناب سندھیا نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی تبدیلی تب شروع ہوتی ہے جب ہر کارکن مشن میں ذاتی طور پر شامل ہو۔ گرامین ڈاک سیوکوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ ہر گاؤں میں اعتماد کے ستون ہیں اور دیہی علاقوں کے ہر گھر سے گہرا اور جذباتی تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کا وژن ڈاکخانوں کو شہریوں کے لیے مزید مرکوز تجربے کے طور پر ڈیزائن کرنا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈاکخانوںکو دیہی بھارت میں حکمرانی کے داخلی دروازے کے طور پر تبدیل کیا جائے گا،جو قابلِ رسائی، جدید اور خدمات سے مالا مال ہوں گے۔

3.jpg

مواصلات کے مرکزی وزیر گرامین ڈاک سیوکوں کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازتے ہوئے۔

 

سممیلن کے اختتام پر وزیرموصوف نے ایک جذباتی اپیل کی اور ڈاک سے متعلق محکمے کے ہر رکن سے تبدیلی کے ایجنٹ بننے کی درخواست کی۔ انہوں نے دیہی ترقی میں ڈاکخانوں کےاہم کردار کو اجاگر کیا اور انہیں عوام کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے والے اہم خدماتی مراکزکہا۔ توانائی اور عزم کے ساتھ، انہوں نے ڈاک پریوار کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے متحرک کیا، جس پر موجود سیوکوں نے زبردست حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا۔

سوشل میڈیا لنکس؛

************

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu Release No-2639


(Release ID: 2143811)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali