وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پہلے دیسی ڈائیونگ سپورٹ بحری جہاز’نستار‘کی فراہمی

Posted On: 09 JUL 2025 10:30AM by PIB Delhi

ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے 8 جولائی 2025 کو وشاکھاپٹنم میں پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا ہوا ڈائیونگ سپورٹ ویسلنستار‘ہندوستانی بحریہ کے  حوالے کیا۔

 

جنگی جہاز کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے اصولوں کے مطابق ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔ یہ جہاز انتہائی مہارت کا حامل ہے اور گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور امدادی کارروائی  کر سکتا ہے - یہ صلاحیت دنیا کی چند منتخب بحری افواج کے پاس ہی ہے۔

جہاز کا نام’نستار‘سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اس کا مطلب ہے آزادی، بچاؤ یا نجات۔ 118 میٹر لمبا اور 10,000 ٹن وزنی جہاز جدید ترین غوطہ خوری کے آلات سے لیس ہے اور یہ 300 میٹر کی گہرائی تک گہرے سمندر میں غوطہ خوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز میں 75 میٹر کی گہرائی تک غوطہ خوری کے آپریشن کرنے کے لیے سائیڈ ڈائیونگ اسٹیج بھی ہے۔

یہ جہاز ڈیپ سبمرجنس ریسکیو ویسل (ڈی ایس آر وی) کے لیے ’مدرشپ‘کے طور پر بھی کام کرے گا تاکہ پانی کے اندر آبدوز میں ہنگامی حالات کی صورت میں اہلکاروں کو بچایا جا سکے۔ یہ جہاز 1000 میٹر کی گہرائی تک غوطہ خوروں کی نگرانی اور امدادی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے دور سے    ہی  جہاز کو کنٹرول کرنے کے  آلات  کے مجموعے سے لیس ہے۔

تقریباً 75فیصد دیسی مواد پر مشتمل نِستار کی فراہمی، ہندوستانی بحریہ کی دیسی ساخت کی کوششوں میں ایک اور سنگِ میل ہے اور یہ حکومت ہند کےآتم نربھربھارت اور میک اِن انڈیا مہم کے نظریہ کے  عین مطابق ہے۔

 

 

 

***********

 

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 2590)  


(Release ID: 2143354)