وزارتِ تعلیم
مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی دو روزہ کانفرنس 10-11 جولائی 2025 کو کیوڑیا، گجرات میں منعقد ہوگی
یہ کانفرنس تعلیمی تبدیلی کے محرک کے طور پر مرکزی یونیورسٹیوں کے کردار اور وکست بھارت @2047 میں ان کے تعاون پر توجہ مرکوز کرے گی
کانفرنس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہم موضوعات پر مخصوص سیشنز میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا
Posted On:
09 JUL 2025 11:44AM by PIB Delhi
وزارت تعلیم 10-11 جولائی 2025 کو کیوڑیا، گجرات میں مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان ؛ وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سوکانتا مجمدار؛ اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
قومی تعلیمی پالیسی2020 (این ای پی-2020) کے نفاذکے پانچ سالوں کے ایک حصے کے طور پر 29 جولائی 2025 کو منعقد ہونے والی کانفرنس، ادارہ جاتی پیش رفت کا جائزہ لینے اور اجتماعی طور پر آگے کی راہیں طے کرنے کے لیے مرکزی یونیورسٹیوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرے گی۔ توقع ہے کہ دو روزہ بات چیت میں تین اہم شعبوں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کیا جائے گا:
- اسٹریٹجک صف بندی: اس بات کو یقینی بنانا کہ مرکزی یونیورسٹیاں پالیسی کے اگلے مرحلے کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
- باہمی تبادلۂ خیال اور معلومات کا اشتراک: ادارہ جاتی اختراعات، ماحول کو فعال بنانے اور مشترکہ چیلنجز پر تعلیمی رہنماؤں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا۔
- آگے کی منصوبہ بندی اور تیاری: آئندہ پالیسی سنگ میل، ریگولیٹری تبدیلیوں اور 2047 کے عالمی تعلیمی منظر نامے کے لیے اداروں کی تیاری۔
کانفرنس میں این ای پی 2020 کے کلیدی ستونوں – ایکویٹی، جوابدہی، معیار، رسائی اور استطاعت کے ساتھ منسلک، دو دنوں کے دوران۱۰؍ موضوعاتی سیشنز کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے اہم پہلوؤں – تدریس/سیکھنے، تحقیق اور گورننس کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان میں شامل ہیں:
- چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام(ایف وائی یو پی) پر مرکوزاین ایچ ای کیو ایف /این سی آر ایف کی تفہیم اور نفاذ
- مستقبل کا لائحہ عمل - مستقبل کی ملازمت کی ضرورت کے مطابق کورسز کی صف بندی
- ڈیجیٹل تعلیم-ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم، ایس ڈبلیو اے وائی اے ایم پلس، اے اے پی اے آر، کریڈٹ ٹرانسفر پر توجہ مرکوز کرنا
- یونیورسٹی گورننس سسٹم – ایس اے ایم اے آر ٹی ایچ (سمرتھ)
- اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مساوات کو فروغ دینا - ایک جامع اور مساوی ماحول کو فروغ دینا
پی ایم ودیا لکشمی، ایک ملک ایک رکنیت
- ہندوستانی زبانوں اور ہندوستانی نالج سسٹمز میں تعلیم، بھارتیہ بھاشا پستک یوجنا۔
- تحقیق اور اختراع بشمول اے این آر ایف، سی او ای، پی ایم آر ایف
- درجہ بندی اور شناخت کا نظام
- ہندوستان میں مطالعہ کوعالمی معیار دینا
10. فیکلٹی ڈیولپمنٹ – مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام
حصہ لینے والے کچھ اداروں میں دہلی یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ، آسام یونیورسٹی، ہیم وتی نندن بہوگنا گڑھوال یونیورسٹی، سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، وشو بھارتی، راشٹریہ سنسکرت یونیورسٹی، اندرا گاندھی نیشنل ٹرائبل یونیورسٹی(آئی جی این ٹی یو) ، سکم یونیورسٹی، تریپورہ یونیورسٹی، جواہر لال یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔
این ای پی 2020 سے 2047 تک ہندوستان کے اعلیٰ تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک واضح نظریہ پیش کرتا ہے۔ یہ متحرک، کثیر شعبہ اداروں کا تصور کرتا ہے جو تلاش، تعاون اور عالمی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس نظریے کے مطابق اور مختلف فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے، وائس چانسلروں کی کانفرنس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بامعنی بصیرت پیدا کرے گی، اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گی اور این ای پی 2020 کے نفاذ کے اگلے مرحلے کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
***********
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 2588)
(Release ID: 2143344)