بھارتی چناؤ کمیشن
بہار میں ایس آئی آر کا عمل بلارکاوٹ جاری
2.88 کروڑ (36.47 فیصد) گنتی فارمس جمع کیے جا چکے ہیں
11.26فیصد کے بقدر ای سی آئی این ای ٹی پر اپلوڈکیے جا چکے ہیں
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.18 کروڑ فارمس اکٹھا کیے گئے
Posted On:
07 JUL 2025 7:03PM by PIB Delhi
بھارتی انتخابی کمیشن کے آرڈر مورخہ 24.06.2025 کے مطابق بہار میں اسپیشل انٹنسیو ریویژن (ایس آئی آر) نافذ کیا جا رہا ہے۔ ہدایات کے مطابق، ڈرافٹ الیکٹورل رولز جسے یکم اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا، اس میں ان لوگوں کے نام شامل ہوں گے جن کے گنتی فارمس موصول ہوئے ہیں۔ ایس آئی آر کا عمل ووٹ دہندگان کے فعال تعاون کے ساتھ بلارکاوٹ آگے بڑھ رہا ہے۔
آج شام 6 بجے تک بہار میں 28798460 گنتی فارمس، یعنی مجموعی طور پر 78969844 میں سے 36.47 فیصد ووٹ دہندگان، جنہیں 24 جون 2025 تک درج رجسٹر کیا جا چکا ہے، موصول ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یعنی گذشتہ روز شام 6 بجے سے، 11849252 گنتی فارمس وصول کیے جا چکے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی حتمی تاریخ میں ابھی 18 دن باقی ہیں۔
فارمس اپلوڈ کرنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے اور آج شام 6 بجے تک تقریباً 7.90 کروڑ ووٹ دہندگان میں سے 11.26 فیصد کے فارم اپلوڈ کیے جا چکے ہیں۔ جزوی طور پر بھرے گئے فارمس بھی ای سی آئی پورٹل (https://voters.eci.gov.in) اور ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔مکمل طور پر بھرے ہوئے فارمس ای سی آئی این ای ٹی ایپ پر خود ووٹ دہندہ کے ذریعہ اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
77859 بی ایل اوز (بوتھ کی سطح کے ایجنٹس)ووٹ دہندگان کو ان کے گنتی فارمس بھرنے میں مدد فراہم کرنے اور انہیں اکٹھاکرنے کے لیے گھر گھر جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ، 20603 بی ایل اوز کو اس عمل کے بلارکاوٹ جاری رہنے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے۔ تقریباً 4 لاکھ کے بقدر رضاکاران، جن میں سرکاری افسران، این سی سی کیڈیٹس، این ایس ایس اراکین وغیرہ شامل ہیں، وہ بھی ایس آئی آر کے عمل میں بزرگوں، پی ڈبلیو ڈ، بیمار اور خستہ حال لوگوں کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے میدان میں اترکر کام کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ، 239 ای آر اوز، 243 اے سیز، 963 اے ای آر اوز، 38 ڈی ای اوز اور ریاست کے سی ای او پر زمینی سطح پر احاطہ کر رہے ہیں تاکہ ووٹ دہندگان کو ان کے فارمس داخل کرانے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ 154977 بوتھ کی سطح کے ایجنٹس (بی ایل اے) جنہں مختلف سیاسی جماعتوں کے ذریعہ مقرر کیا گیا ہے، وہ بھی ایس آئی آر کے عمل میں فعال تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2534
(Release ID: 2142972)