کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سات-ستارہ اور پانچ-ستارہ درجے کے کانوں کے اعزاز میں تقریب

Posted On: 06 JUL 2025 5:18PM by PIB Delhi

بھارت کے محکمہ معدنیات، جو وزارتِ معدنیات کا ماتحت ادارہ ہے، سال2023-24 کے لیے ملک بھر کی سات-ستارہ اور پانچ-ستارہ درجے کی کانوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب منعقد کرنے جا رہا ہے۔ یہ اعزازی تقریب 7 جولائی 2025 کو جے پور میں منعقد کی جائے گی، جس میں ممتاز معززین، متعلقہ فریقین اور مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

مرکزی وزیر برائے کوئلہ و معدنیات، جناب جی۔ کشن ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما اور مرکزی وزیر مملکت برائے کوئلہ و معدنیات، جناب ستیش چندر دوبے بطور مہمانِ ذی وقار شرکت کریں گے۔ وزارتِ معدنیات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا بھی اس موقع کو رونق بخشیں گے۔

کانوں کی درجہ بندی کا آغاز 2014-15 میں کیا گیا تھا، جسے کانکنی کی برادری میں بے حد سراہا گیا ہے، کیونکہ اس نے کان مالکان کے درمیان مثبت اور مسابقتی ماحول کو فروغ دیا ہے۔ مرکزی وزیر کی جانب سے دیے جانے والے اس اعزاز اور قومی سطح پر کارکردگی کے اعتراف نے کان کنوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور حوصلہ دیا ہے، جس سے نہ صرف کانکنی کی صنعت بلکہ مقامی برادریوں کو بھی ٹھوس فائدے پہنچے ہیں۔ یہ پروگرام ’’پائیدار ترقیاتی فریم ورک‘‘ کے تحت ملک بھر میں کانکنی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتا ہے، جس کا بنیادی مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس تقریب کے دوران سال 2023-24 کے لیے 3 سات-ستارہ درجہ یافتہ کانوں اور 95 پانچ-ستارہ درجہ یافتہ کانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام جے پور کے راجستھان انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہوگا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2506


(Release ID: 2142735)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil