کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے گرین مینوفیکچرنگ اور وسائل کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایلومینیم ویژن دستاویز جاری کیا
Posted On:
04 JUL 2025 3:44PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج حیدرآباد میں عالمی کان کنی کانگریس کی انڈین نیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام‘بہترین کان بندش طریقہ کار کے ذریعے پائیدار اور ذمہ دار کان کنی’ پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایلومینیم ویژن دستاویز جاری کی۔
جناب ریڈی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایلومینیم ویژن دستاویز ایک خود انحصار اور وسائل کے تحفظ پر مبنی ہندوستان کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے صاف توانائی کے نظام، الیکٹرک موبیلیٹی (برقی نقل و حمل) اور جدید بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں ایلومینیم کے شعبے کے اسٹریٹیجک کردار کو اجاگر کیا۔یہ دستاویز صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے، جن میں نیشنل ایلومینیم کمپنی لمیٹڈ (این اے ایل سی او)، ہنڈالکو انڈسٹریز لمیٹڈ، ویدانتا لمیٹڈ، جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر(جے این اے آر ڈی ڈی سی) اور اہم ایسوسی ایشنز جیسے ایلومینیم ایسوسی ایشن آف انڈیا(اے اے آئی) ، ایلومینیم سیکنڈری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( اے ایس ایم اے)، اور میٹل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا( ایم آر اے آئی) شامل ہیں۔
یہ دستاویز 2047 تک ایلومینیم کی پیداوار کو چھ گنا بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹیجک روڈ میپ کوپیش کرتی ہے۔ اس کا مقصد باکسائٹ کی پیداواری صلاحیت کوسالانہ 150 ملین ٹن تک بڑھانا، قومی ایلومینیم ری سائیکلنگ کی شرح کو دوگنا کرنا، کم کاربن ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا اور ہدفی پالیسی اصلاحات اور ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے خام مال کے تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔
ایلومینیم ویژن دستاویز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘وِکست بھارت 2047’ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور یہ عالمی سطح پر مسابقتی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار ایلومینیم صنعت کی بنیاد فراہم کرتی ہے-
* * * ** * * *
ش ح۔م ع ن-ج
U-NO: 2452
(Release ID: 2142240)
Visitor Counter : 2