کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جون 2025 میں کیپٹیو اور کمرشیل مائنز سے ماہانہ پیداوار اور ترسیل

Posted On: 02 JUL 2025 11:20AM by PIB Delhi

جون کے مہینے کے لیے کیپٹیو اور کمرشیل کانوں سے کوئلے کی پیداوار 15.57 ملین ٹن(ایم ٹی) اور ترسیل 17.31 ملین ٹن (ایم ٹی)  درج  کی گئی ہے۔

مالی سال 2026-2025 کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال مضبوط نمو درج کی  گئی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار میں 16.39 فیصد اضافہ ہوا اور ترسیلات میں 13.03 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بہتر کارکردگی اور کان کنی کی صلاحیت کے بہتر استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

 

منسلک گراف واضح طور پر پہلی سہ ماہی کے اختتام کے تین برسوں میں مسلسل کارکردگی میں بہتری کو واضح کرتا ہے، جس میں پیداوار اور ترسیل دونوں مضبوط اضافہ درج کیا گیا  ہے۔

 

1.gif

جون 2025  کی  اہم پیشرفت

  • اتکل اے مائن کے لیے  کان  کھولنے کی منظوری  دی گئی تھی، جس کی چوٹی کی درجہ بندی کی صلاحیت 25  ملین ٹن ہے۔
  • کوئلے کے تین بلاکس کے واسطےطے شدہ مدت کے لئے کانکنی کے حق کے احکامات جاری کیے گئے، جس سے وزارت کوئلہ کی جانب سے مختص کردہ کول بلاکس کی کل تعداد 200 سے زیادہ ہوگئی۔

یہ اضافہ توانائی کی پیداوار ،ا سٹیل مینوفیکچرنگ اور سیمنٹ کی پیداوار جیسی  اہم صنعتوں کو کوئلے کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس طرح ہندوستان کے صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی کو تقویت ملتی ہے۔ یہ سنگ میل وزارت کی گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے، ایک  پائیدار  اور خود کفیل ہندوستان کے وژن میں اہم کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

*******

ش ح۔م  ش ۔ رض

2370U. No.


(Release ID: 2141445)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil