وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائیر مارشل ایس شیوکمار وی ایس ایم نے ائیر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUL 2025 11:44AM by PIB Delhi

ایئر مارشل ایس شیوکمار وی ایس ایم نےیکم جولائی 2025کو ایئر ہیڈکوارٹر نئی دہلی میں ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن(اے او اے) کا عہدہ سنبھالا۔

ایئر مارشل کو جون 1990 میں ہندوستانی فضائیہ کی انتظامی شاخ میں کمیشن  دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے پڈوچیری یونیورسٹی سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم بی اے اور عثمانیہ یونیورسٹی سےدفاع اور اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔

35 ؍برس سے زیادہ عرصے  پر محیط اپنے کریئر کے دوران ایئر مارشل نے کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ایک فرنٹ بیس کے سینئر ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر، کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں ہندوستانی فضائیہ کے نمائندے، ایئر فورس ایگزامنر، ایک ممتاز فلائنگ اسٹیشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، دو آپریشنل کمانڈز میں کمانڈ ورکس آفیسر اور کمانڈ پرسنل اسٹاف آفیسر، ایک ایکوئپمنٹ ڈپو کے ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ایئر فورس ورکس) اور ایک آپریشنل کمانڈ کے سینئر آفیسر اِن چارج ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ موجودہ عہدہ سنبھالنے سے قبل ایئر مارشل ایئر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) کے عہدے پر تعینات تھے۔ ایئر آفیسر وشِشٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیے جاچکے ہیں۔

air.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –م ع ن- ش ب ن)

U. No.2322

 


(Release ID: 2141053) Visitor Counter : 3