وزارت دفاع
رئیر ایڈمرل وی گنپتی نے ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پونے کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داری سنبھا لی
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2025 3:56PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے ایک ماہر فلیگ آفیسر ریئر ایڈمرل وی گنپتی نے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تحت ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ایل آئی ٹی)، پونے کی کمان سنبھال لی ہے۔ اپنے شاندار بحری کیریئر کے دوران ریئر ایڈمرل گنپتی نے آپریشنل بصیرت، ادارہ جاتی قیادت اور مستقبل پر مرکوز طرز فکر کے نایاب امتزاج کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم آپریشنل، عملے اور تدریسی تقرریوں کا انعقاد کیا۔ وہ کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ، نیشنل ڈیفنس کالج اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے سابق طالب علم ہیں۔
کمانڈنٹ کے طور پر رئیر ایڈمرل وی گنپتی کی تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب مسلح افواج تیزی سے تکنیکی ارتقاء اورمشترکہ اخلاقی اقدار کے تحت ادارہ جاتی انضمام سے گزر رہی ہیں۔ ہندوستان کے سب سے بڑے تینوں افواج کی سروسز تکنیکی تربیتی ادارے کے سربراہ کے طور پر وہ اب فوج، بحریہ، فضائیہ اور دوست ممالک کے درمیانی کیریئر کے افسروں کو جدید ترین فوجی ٹیکنالوجیز میں تیار کرنے کا مشن سنبھالتے ہیں۔ ان کی قیادت مشترکہ تکنیکی تعلیم میں ایک بہترین مرکز کے طور پر ملٹس کے رول کواور زیادہ مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں طاق اور ابھرتے ہوئے ڈومینز پر نئے سرے سے زور دیا جا رہا ہے جو جدید جنگ کو نئی شکل دے رہے ہیں۔
51GP.jpeg)
TYZU.jpeg)
*****
ش ح – ش م۔اش ق
UR No. 2286
(रिलीज़ आईडी: 2140813)
आगंतुक पटल : 14