وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہُل دِوس پر قبائلی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا
Posted On:
30 JUN 2025 2:28PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہُل دِوس کے باوقار موقع پر بھارت کی قبائلی برادریوں کی بے مثال جرأت اور غیر معمولی بہادری کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ تاریخی سنتھال بغاوت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے معزز مجاہدین آزادی یعنی سدھو-کانو، چند-بھیرو، اور پھولو-جھانو کے ساتھ ساتھ ان گنت دیگر قبائلی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے نوآبادیاتی مظالم کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں ۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں ایکس پر لکھا:
’’ہُل دِوس ہمیں اپنے قبائلی سماج کی بے مثال جرأت اور حیرت انگیز شجاعت کی یاد دلاتا ہے۔ تاریخی سنتھال انقلاب سے جڑے اس خاص موقع پر، سدھو-کانو، چند-بھیرو اور پھولو-جھانو سمیت اُن تمام بہادر مرد و خواتین کو دل سے سلام اور خراجِ عقیدت جنہوں نے غیر ملکی حکمرانی کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شجاعت کی داستانیں ملک کی ہر نسل کو مادرِ وطن کی عزت و وقار کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تحریک دیتی رہیں گی۔‘‘
*****
) ش ح – م م- ش ب ن )
U.No. 2280
(Release ID: 2140783)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam