وزارت دفاع
پانچویں 25 ٹن بولارڈ پل ٹگ اوجس (یارڈ 339) کی بحری بیڑے میں شمولیت
Posted On:
28 JUN 2025 9:00AM by PIB Delhi
پانچویں 25 ٹن بولارڈ پل (بی پی) ٹگ ’اوجس‘ کی شمولیتی تقریب 27 جون 2025 کو نیول ڈاکیارڈ، وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کموڈور(سی ایم ڈی ای ) چیتن کمار سنگھ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل)، نیول ڈاکیارڈ (وشاکھاپٹنم) مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
یہ ٹگ چھ عدد 25 ٹن بولارڈ پل ٹگز کی تعمیر کے معاہدے کا حصہ ہے، جو 12 نومبر 2021 کو ایم/ایس ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل)، کولکاتا کے ساتھ طے پایا تھا۔ شپ یارڈ نے ان ٹگز کو مکمل طور پر ملکی سطح پر ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے، جو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔
ان ٹگز کو بھارتی بحریہ کی جانب سے نیول جہازوں اور آبدوزوں کو برتھنگ / اَن برتھنگ اور محدود پانیوں میں ان کی رہنمائی و حرکت میں مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹگز جہازوں کو ساحل یا لنگر انداز ہونے کی صورت میں فلوٹنگ فائر فائٹنگ سپورٹ مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور محدود تلاش و بچاؤ (سرچ اینڈ ریسکیو) آپریشنز بھی انجام دے سکتے ہیں۔
یہ ٹگز حکومتِ ہند کے "میک اِن انڈیا" اور "آتم نربھر بھارت" اقدامات کے قابلِ فخر پرچم بردار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –اس ک۔م ش )
U. No.2268
(Release ID: 2140686)