بھارتی چناؤ کمیشن
بہار میں خصوصی نظر ثانی شروع ہو چکی ہے
Posted On:
28 JUN 2025 1:31PM by PIB Delhi
بھارت کا آئین بالاتر ہے۔ تمام شہری، سیاسی جماعتیں اور انتخابی کمیشن آف انڈیا آئین کی پیروی کرتے ہیں۔
-
دفعہ 326 رائے دہندگان بننے کی اہلیت کی وضاحت کرتی ہے۔ صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے بھارتی شہری اور اس حلقے کے عام باشندے ہی رائے دہی کے اہل ہیں۔
-
بہار میں تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل شرکت کے ساتھ ہر رائے دہندہ کی اہلیت کی تصدیق کے لیے خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) پہلے ہی کامیابی سے شروع ہوچکی ہے۔
-
انتخابی کمیشن کے پاس پہلے ہی 77,895 بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) ہیں اور نئے پولنگ اسٹیشنوں کے لیے تقریبا 20،603 مزید بی ایل اوز کی تقرری کی جارہی ہے۔
-
ایک لاکھ سے زیادہ رضاکار ایس آئی آر کے دوران حقیقی رائے دہندگان، خاص طور پر بوڑھے، بیمار، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی)، غریب اور دیگر کمزور گروہوں کی مدد کریں گے۔
-
انتخابی کمیشن کے ساتھ اندراج شدہ تمام تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی 1,54,977 بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کی تقرری کردی ہے۔ وہ اب بھی مزید بی ایل اے مقرر کرسکتے ہیں۔
-
بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں سے ہر ایک میں بہار کے تمام موجودہ 7,89,69,844 رائے دہندگان کے لیے نئے گنتی فارم (ای ایف) کی چھپائی اور گھر گھر تقسیم کا کام پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ نئے گنتی فارم (ای ایف) کو آن لائن بھرنے کو پہلے ہی فعال کیا جا چکا ہے اور کامیابی کے ساتھ شروع بھی کیا گیا ہے۔
-
موجودہ 7,89,69,844 رائے دہندگان میں سے 4.96 کروڑ رائے دہندگان، جن کے نام پہلے ہی 01.01.2003 کو انتخابی فہرست کی آخری نظر ثانی میں ہیں، کو صرف اس کی تصدیق کرنی ہوگی، گنتی فارم پر کرنا ہوگا اور اسے جمع کرنا ہوگا۔
-
تمام ڈویژنل کمشنرز اور ضلع مجسٹریٹ سبھی بی ایل اوز کو ایس آئی آر کے دوران کل وقتی طور پر شامل کر رہے ہیں۔
-
بہار کے 5,74,07,022 رجسٹر شدہ موبائل نمبروں پر بھی ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں۔
-
ایس آئی آر سے متعلق تمام سرگرمیاں شیڈول کے مطابق اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2237
(Release ID: 2140411)