وزارت دفاع
آئی این ایس ٹیگ ، سیشلز کی وکٹوریہ بندرگاہ پہنچ گیا
Posted On:
27 JUN 2025 3:40PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا ایک اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس ٹیگ جنوبی مغربی بحر ہند کے علاقے میں اپنی جاری آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر 26 سے 30 جون 2025 تک طے شدہ پورٹ کال کے لیے سیشلز کی وکٹوریہ بندرگاہ میں داخل ہوا ہے۔ اس دورے کا مقصد سمندری سیکورٹی تعاون کو تقویت دینا اور ہندوستان اور سیشلز کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانا ہے۔
جہاز کے دورے کے دوران جو سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ان میں سیشلز کے اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام سے کمانڈنگ آفیسر کی کالز شامل ہیں،جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف اسٹاف آف دی سیشلز پیپلز ڈیفنس فورسز(ایس پی ڈی ایف) اور سیشلز میں ہندوستان کے ہائی کمشنر (ایچ سی آئی) شامل ہیں۔ باہمی تعاون اور آپسی اشتراک پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ اور ایس پی ڈی ایف کے درمیان جہاز پر ایک رسمی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ، بھارت سے لایا گیا دفاعی سازوسامان اور کَل پرزے باضابطہ طور پر جہاز کے عملے کے حوالے کیے جائیں گے۔
ثقافتی رسائی کے حصے کے طور پر، یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2025 کی تھیم ‘‘یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ’’ کی مناسبت سے ایک یوگا سیشن منعقد کیا گیا، جس میں ایس پی ڈی ایف کے شرکاء، ہندوستانی برادری کے اراکین اور جہاز کے عملے نے شرکت کی۔
آئی این ایس ٹیگ پر ایک ثقافتی شام کا بھی منصوبہ ہے جس میں ایچ سی آئی ، چیف آف ڈیفنس فورسز، سیشلز، ایس پی ڈی ایف حکام اور دیگر معززین مدعو رہیں گے ۔
یہ جہاز دیکھنے والوں کے لیے بھی کھلا رہے گا، جس سے وہ ہندوستانی بحریہ کے کردار اور صلاحیتوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں گے ۔
بھارتی بحریہ کے مشہور بینڈ کے ساتھ جہاز سے مارچ کرنے والا دستہ 29 جون 2025 کو سیشلز کے 49 ویں قومی دن کی یاد میں ہونے والی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ پریڈ کے دوران جہاز سے مربوط ہیلی کاپٹر کے ذریعے فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا۔
پورٹ کال کے اختتام پر، آئی این ایس ٹیگ 30 جون سے 02 جولائی 2025 تک سیشلز کوسٹ گارڈ (ایس سی جی) کے اہلکاروں کو لے کر جائے گا اور ایس سی جی جہاز کے ساتھ مشترکہ خاص اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کی نگرانی کرے گا۔ یہ اقدام عالمی سطح پر غیر قانونی مشترکہ حفاظت اور غیر قانونی ، غیر متوقع اور غیر منظم ماہی گیری (آئی یو یو) کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی تصدیق کرتا ہے۔
اختتام پر، جہاز ایس سی جی کے اہلکاروں کو اتارنے کے بعد تعیناتی کے اگلے مرحلے کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری شعبے میں سلامتی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
(16)YYWP.jpeg)
(20)1JAB.jpeg)
(10)HXHN.jpeg)
******
(ش ح ۔ض ر۔م الف(
U. No. 2216
(Release ID: 2140176)