وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزراء دفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ کے موقع پروزیر دفاع نے چین کے ہم منصب سے چین کے شہرچنگ ڈاؤ میں ملاقات کی


جناب راج ناتھ سنگھ نے ہند-چین سرحد پر امن وامان برقرار رکھنے اور مستقل تعلقات و کشیدگی میں کمی کے لیے ایک منظم روڈمیپ کے ذریعے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا

سرحدی حد بندی کے مستقل حل کے لیے قائم شدہ نظام کو مؤثر بنا کر اسے دوبارہ فعال کرنے کی حمایت کی

بہترین باہمی مفاد کے حصول،ایشیاء اور دنیا میں استحکام کے لیے ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم کرنا ضروری : وزیر دفاع

Posted On: 27 JUN 2025 9:55AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 26 جون 2025 کو چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزراء دفاع کے اجلاس کے دوران اپنے چینی ہم منصب ایڈمرل ڈونگ جن سے دوطرفہ ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے ہند-چین سرحد پر امن و امان قائم رکھنے کی ضرورت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر دفاع نے دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات میں معمول کی صورت حال واپس لانے کے لیے کی جارہی کوششوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پیچیدہ مسائل کو مستقل رابطے اور کشیدگی کوکم کرنے کےلیے منظم روڈ میپ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے سرحدی انتظام وانصرام پر بھی زور دیا اور اس مسئلے پر قائم شدہ میکانزم کو فعال کر کے سرحدی حد بندی کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت پر تبادلہ ٔخیال کیا۔ انہوں نے بہترین باہمی مفاد کو  حاصل کرنے ، ایشیا اور دنیا میں استحکام کے لیے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس کے  ساتھ ہی2020 کے سرحدی تنازعہ کے بعد پیدا ہوئی اعتماد میں کمی کو دور کرنے کےلیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

PIC1(3)7KWD.jpeg

دونوں وزراء موجودہ میکانزم کے تحت کشیدگی کم کرنے، غیر جانبداری، سرحدی انتظام اور بالآخر سرحدی حد بندی کے مسائل پر پیش رفت کے لیے مختلف سطحوں پر بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہوئے۔

وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پانچ سال کے وقفے کے بعد کیلاش مانسروور یاترا کے دوبارہ آغاز کو بھی سراہا۔

جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے ہم منصب کو 22 اپریل 2025 کو جموںوکشمیر کےپہلگام میں بے گناہ شہریوں کے خلاف کیے گئے وحشیانہ دہشت گرد انہ حملے سے آگاہ کیا اور پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے مقصد سے شروع کیے  گئے  ہندوستان کے ‘آپریشن سندور’ کے سلسلے میں بھی تبادلہ ٔخیال کیا۔

***

ش ح۔ م ع ن۔ص ج

UN-NO-2203


(Release ID: 2140088)