وزارت دفاع
وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں روس کے وزیر دفاع سے ملاقات کی
اہم نکات میں ایس -400سسٹمز کی فراہمی، ایس یو-30 ایم کے آئی کی اپ گریڈ اور ٹائم فریم میں اہم فوجی سازو سامان کی خریداری شامل ہیں
Posted On:
27 JUN 2025 10:01AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 26 جون 2025 کو چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر روس کے وزیر دفاع جناب آندرے بیلوسوف سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے دفاع نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال، سرحد پار دہشت گردی اور ہند-روس دفاعی تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
روس کے وزیر دفاع نے ہند-روس دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا جو وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں اور 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے خوفناک اور بزدلانہ دہشت گرد انہ حملے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ اہم ترین ملاقاتوں میں سے ایک تھی، جو آپریشن سندور اور دفاعی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت کے پس منظر میں ہوئی، جس میں خاص طور پر فضائی دفاع، فضاسے-فضا میں لڑنے والے میزائلز، جدید صلاحیتوں اور ہوائی پلیٹ فارمز کی اپ گریڈز جیسے اہم سامان میں شامل ہیں۔ایس -400 سسٹمز کی فراہمی،ایس یو -30 ایم کے آئی کی اپ گریڈ اور ٹائم فریم کے اندر اہم فوجی سازو سامان کی خریداری میٹنگ کے چند اہم نکات میں شامل تھے ۔
***************
(ش ح۔ م ع ن۔ص ج)
UR:2202
(Release ID: 2140081)