سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے نئی دلی میں منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق عالمی دن کی تقریب کی صدارت کی
Posted On:
26 JUN 2025 5:41PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج نئی دلی میں نشیلی دواوں کے استعمال اور غیر قانونی تسکری کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ منشیات کے استعمال کے منفی اثرات صرف فرد اور اس کے خاندان تک ہی محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے اثرات باہر بھی مرتب ہوتے ہیں، برادریاںمتاثر ہوتی ہیں اور وسیع سماجی تبدیلیوں اور سماجی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔
وزیر موصوف نے وزارت کی نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر) اسکیم پر روشنی ڈالی اور اس کی تعریف کی اور بتایا کہ کس طرح نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) نے منشیات کی مانگ کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کوششوں کی ستائش کی، جس میں یہ پیغام – نشے کو نہ کہیں اور جیون کو ہاں کہیں' - ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
ہر سال 26 جون کو 'منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال اس پروگرام میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ثقافتی پروگرام، منشیات کے استعمال کی روک تھام اور علاج کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بڑے پیمانے پر عہد، مائی گوو پر منعقد کیے گئے نشا مکت بھارت ابھیان مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم وغیرہ شامل تھے۔
تقریب کے دوران نکڑ ناٹک اور پینٹومائم پرفارمنس کے ذریعے سامعین کو بتایاگیا کہ منشیات کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ کچھ مادے کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔ پرفارمنس پر روشنی ڈالی گئی، منشیات کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی-سماجی-طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت ملک میں منشیات کی طلب میں کمی کے لیے نوڈل وزارت ہے۔ اس نے انتہائی اہم نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے، جو اس وقت ملک کے تمام اضلاع میں کام کر رہا ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا اور کمیونٹی تک رسائی حاصل کرنا اور کمیونٹی کی شمولیت اور ابھیان کی ملکیت حاصل کرنا ہے۔ این ایم بی اےکے تحت کامیابیاں حسب ذیل ہیں۔
- اب تک، چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 15.9کروڑ سے زیادہ لوگوں کو منشیات کے استعمال کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے جن میں 5.29کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 3.32کروڑ سےزیادہ خواتین شامل ہیں۔
- چار اعشاریہ تین نو لاکھ سے زیادہ لاکھ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
- بیس ہزار سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں (ایم وی) کی ایک مضبوط فورس کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔
- ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری پیدا کرنا۔
- این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن این ایم بی اےسرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جمع کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعے حقیقی وقت کی بنیاد پر نمائندگی کرتی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر رکھا گیا ہے۔
- این ایم بی اے ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) صارف/ ناظرین کو ابھیان کے بارے میں ، ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای عہد کے بارے میں تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے۔
- منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67کروڑسے زیادہ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد کیا۔
- نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے 'نشے سے آزادی- ایک قومی نوجوان اور طلبہ کے باہمی تعامل پروگرام'، 'نیا بھارت، نشا مکت بھارت'، 'این ایم بی اے کی بات چیت' جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔
- دی آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نیرنکاری مشن، رام چندر مشن (داجی)، اسکون اور آل ورلڈ گایتری پریوار جیسی روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این ایم بی اے کی حمایت اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں منعقد کی جاسکیں۔
- عوام کی آسانی کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
اس پروگرام میں وزارت کے افسران، مرکزی وزارتوں کے نمائندے، روحانی تنظیمیں، تعلیمی ادارے، این جی اوز/ رضاکارانہ تنظیمیں، محکمے کی کارپوریشنیں، نوجوان رضاکار وغیرہ سمیت تقریباً 700 اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس دن کی مناسبت سے، ملک بھر میں این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت محکمہ کے تعاون سے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور این جی او/رضاکاروں سے درخواست کی گئی کہ وہ این ایم بی اے کے تحت یکم سے 26 جون 2025 تک بیداری کے پروگرام/تقریبات انعقاد کریں۔ اس پروگرام کے ساتھ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ ایک عوامی تحریک کے طور پر پورے ملک میں پہنچانے کو یقینی بناتا ہے۔
تقریب کا ویڈیو لنک:
https://www.youtube.com/live/iuTaaFv8h6E
***
ش ح۔ ک ا ۔ م ذ
U.NO.2184
(Release ID: 2139926)