وزارت خزانہ
حکومت نے آئی بی پی ایس کے ذریعہ کئے جانے والے امتحانات میں امیدواروں کی تصدیق کے لئے آدھار کی تصدیق کے رضاکارانہ استعمال کو مطلع کیا
Posted On:
26 JUN 2025 2:59PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات، وزارتِ خزانہ نے گزٹ آف انڈیا میں ایک اطلاع نامہ شائع کیا ہے، جس کا حوالہ ایس او 837 (صفحہ 1614-15/c) ہے، جس کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس) کو رضاکارانہ بنیادوں پر امتحانات اور بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کی شناخت کی تصدیق کے لیے آدھار کی توثیق (ہاں /نہیں یا/اور ای-کے وائی سی کے ذریعے) کی اجازت دی گئی ہے۔ آئی بی پی ایس کو ‘پبلک ایگزامینیشن (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ایکٹ، 2024’ کے تحت ایک ‘پبلک ایگزامینیشن اتھارٹی’ نامزد کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع نامہ ‘آدھار اوتھیٹی کیشن فار گڈ گورننس ، (سوشل ویلفیئر انوویشن نالج) رولز،2020’ کے قاعدہ 5 اور آدھار ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ یہ اجازت نامہ وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے، یو آئی ڈی اے آئی (یوآئی ڈی اے آئی) سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا اور بینکاری، مالیاتی خدمات اور انشورنس (بی ایف ایس آئی) شعبے میں بھرتی کے عمل کی شفافیت اور دیانتداری کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ امتحانات کے دوران جعلسازی اور نقالی جیسے غلط طریقوں کی روک تھام کی جا سکے۔ اس سے نہ صرف منصفانہ اور شفاف بھرتی کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ مستحق امیدواروں کو دھوکہ دہی کے باعث ہونے والے نقصان سے بھی بچایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ ، یہ اقدام شناخت کی تصدیق کو آسان اور تیز تر بنائے گا، انتظامی بوجھ کم کرے گا اور امتحانات اور سلیکشن کے نظام پر عوام کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
گزٹ نوٹیفکیشن کا لنک یہاں منسلک ہے۔ (https://egazette.gov.in/(S(ah0mujgqxxi0pvmyp24tjyqp))/ViewPDF.aspx)
***
ش ح ۔ ا م ۔خ م
UN-2174
(Release ID: 2139807)