قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، ہندوستان نے دہلی کے مجنوں کا ٹیلہ علاقے میں سرکار کے زیر انتظام چلائے جانے والےبچوں کے ایک مخصوص مرکز میں ساتھی قیدیوں کی طرف سے پہنچائے گئے زخم کی وجہ سے ایک لڑکے کی مبینہ طور پر موت ہونے کا از خود نوٹس لیا ہے
دہلی کے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے
رپورٹ میں موت کی حتمی وجہ کے ساتھ ساتھ مجسٹریل انکوائری رپورٹ سمیت تفتیش اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ شامل کرنے کے لئے کہا گیا ہے
Posted On:
25 JUN 2025 4:26PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ دہلی کے مجنوں کا ٹیلہ علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکا، جو حکومت کے زیر انتظام بچوں کے لئے مخصوص مرکز میں رکھا گیا تھا،اس کی اپنے دو ساتھی قیدیوں کی طرف سے دیئے گئے زخموں کی وجہ سے موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر، جسمانی حملہ 17 جون 2025 کو کیاگیا تھا۔ زخمی متاثرہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگراطلاعات درست ہیں ، تویہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس لئے کمیشن نے دہلی کے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
رپورٹ میں موت کی حتمی وجہ کے ساتھ ساتھ مجسٹریل انکوائری رپورٹ سمیت تفتیش اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی شامل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
(Release ID: 2139618)