سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت 26 جون 2025 کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی دن منائے گی
جون 2025 میں نشا مکت بھارت ابھیان کے تحت ملک بھر میں بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا گیاتاکہ اسے جن آندولن بنایا جا سکے
اب تک، 15.78کروڑسے زیادہ لوگوں کو منشیات کی روک تھام کے تئیں بیدار کیا گیا ہے۔اس کام کے لئے 20,000 سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں کی شناخت کی گئی اور انہیں اس کے لئے تیار کیاگیا
Posted On:
25 JUN 2025 1:13PM by PIB Delhi
حکومت ہند کا سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ 26 جون 2025 کو نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ، منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما محکمہ کے سینئر افسران کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود رہیں گے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) ملک میں منشیات کی طلب میں کمی لانے کے لئے نوڈل وزارت ہے، جو منشیات کے استعمال کی روک تھام، مسئلے کی حد کا اندازہ، احتیاطی کارروائی، حل اور صارفین کی بحالی، معلومات کی ترسیل کے تمام پہلوؤں کو مربوط اور نگرانی کرتی ہے۔
ایم او ایس جے ای نے انتہائی اہم نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) شروع کیا ہے اور فی الحال یہ مہم ملک کے تمام اضلاع میں جاری ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کمیونٹی تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے اورا س مہم میں کمیونٹی کی شمولیت بڑھائی جا رہی ہے۔
این ایم بی اےکی کامیابیاں:
- اب تک، چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 15.78کروڑ سے زیادہ لوگوں کو منشیات کے تئیں حساس بنایا گیا ہے، جن میں 5.26کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 3.31کروڑ سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔
- چار اعشاریہ تین ایک لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس مہم کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
- بیس ہزار سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں (ایم وی ایس) کی ایک مضبوط ٹیم کی شناخت کی گئی اور ان کی تربیت کی گئی ہے۔
- ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری۔
- این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن کو این ایم بی اے سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جمع کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعے حقیقی وقت کی بنیاد پر نمائندگی کرتی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر رکھا گیا ہے۔
- این ایم بی اے ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) صارف/ ناظرین کو،ابھیان ، ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای عہدکے بارے میں تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے ۔
- منشیات کو ختم کرنے کےلئے منعقدہ قومی آن لائن حلف میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67 کروڑ سے زیادہ طلباء نے منشیات سے دور رہنے کا عزم کیا۔
- نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو جوڑنے اور ان سے منسلک ہونے کے لیے 'نشے سے آزادی- ایک قومی نوجوان اور طلبہ کے باہمی روابط سے متعلق پروگرام'، 'نیا بھارت، نشا مکت بھارت'، 'این سی سی کے ساتھ این ایم بی اے روابط جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔
- این ایم بی اے کی حمایت کرنے بڑے پیمانے پر عوامی بیداری کے لئے آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نیرنکاری مشن، رام چندر مشن (داجی)، اسکان اور آل ورلڈ گایتری پریوار جیسی روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے کئے گئے ہیں۔
- عوام کی آسانی کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
منشیات کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ کچھ مادے کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا، مادہ کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ہر سال 26 جون کو 'منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر) کے تحت ڈی او ایس جے ای کے تعاون سے تمام ریاستوں/یو ٹی اور این جی او/وی او سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے 26 جون 2025 تک این ایم بی اے کے تحت بیداری پروگراموں/ایونٹس کے انعقاد اور جاری رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ اس پروگرام کے ساتھ، محکمہ ابھیان کو پورے ملک میں جن آندولن کے طور پر پہنچانے کو یقینی بنائے گا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ خ م
U.NO.2133
(Release ID: 2139533)