جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ایس ای سی آئی کے گرین امونیا ٹینڈر کے لیے بولی کی درخواست جمع کرنے کی ٹائم لائن میں توسیع
Posted On:
25 JUN 2025 12:56PM by PIB Delhi
وزارت برائے نئی اور قابل تجدید توانائی، حکومتِ ہند کے تحت کام کرنے والا عوامی شعبہ کا ‘نو رتن’’ مرکزی ادارہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) نے گرین امونیا کی پیداوار اور فراہمی سے متعلق اپنے جاری کردہ ٹینڈر کے لیے بولی کی درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
اب بولی کی درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔
یہ ٹینڈر 7 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور یہ ٹینڈراسٹریٹجک انٹروینشنز فار گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن(ایس آئی جی ایچ ٹی) اسکیم - موڈ 2اے،قسط I کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کہ ملک بھر میں موجود 13 مخصوص فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے سالانہ 7,24,000 میٹرک ٹن گرین امونیا کی پیداوار اور اس کی طویل مدتی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔
ایس ای سی آئی بطور تنفیذی ایجنسی، طلب کاتخمینہ لگائےگا اور منتخب گرین امونیا پیدا کرنے والوں کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کرے گا۔ یہ معاہدہ 10 برس کے لیے تجارتی یقین دہانی فراہم کرے گا اور گرین ہائیڈروجن کی مصنوعات کی مارکیٹ کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔
مزید تفصیلات کے لیےایس ای سی آئی کی آفیشل ویب سائٹ کا ٹینڈرز سیکشن ملاحظہ کریں:https://www.seci.co.in/tenders۔
-----------------------------------------------------
ش ح-م ش ع-ج ا
UN-NO-2131
(Release ID: 2139466)