وزارت خزانہ
خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایگزم بینک کے تجارتی اجتماع میں برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم پالیسی اقدامات کو اجاگر کیا
عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، برآمداتی کارکردگی بہت اچھی رہی: محترمہ نرملا سیتا رمن
ابھرتے ستارے پروگرام کے تحت حمایت یافتہ منتخب ایس ایم ای اداروں کو مرکزی وزیر خزانہ اور وزیر مملکت کے ذریعہ منظوری نامے پیش کیے گئے
Posted On:
24 JUN 2025 6:13PM by PIB Delhi
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (ایگزم) نے وکست بھارت کی برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے، 24 جون 2025 کو تجارتی اجتماع 2025 کی میزبانی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایگزم بینک کا تجارتی امدادی پروگرام (ٹی اے پی) ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تجارتی سہولت کاری پہل قدمی ہے، جو ہندوستانی برآمد کنندگان کو مالیاتی فرق کو ختم کرکے اعلی خطرے والی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔ وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2022 میں ٹی اے پی کے متعارف ہونے کے بعد سے، ایگزم بینک نے 100 سے زائد بیرون ملک بینکوں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، جس سے 51 ممالک میں 1,100 سے زیادہ برآمدی لین دین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے ہندوستانی برآمد کنندگان کو بااختیار بنانے اور برآمدات کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بڑے اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ محترمہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ نقل و حمل اور لاجسٹکس میں اہم سرمایہ کاری ہوئی ہے، جس سے سپلائی چین کی کارکردگی اور عالمی مسابقت میں بہتری آ رہی ہے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی تعریف میں نظر ثانی، ادیم رجسٹریشن، کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کی اصلاح، ٹی آر ڈی ایس، اور ایگزم بینک کے ابھرتے ستارے پروگرام جیسے اہم اقدامات کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی مدد کی جارہی ہے۔
وزیر موصوفہ نے آئی ٹی ایف سی اور گفٹ سٹی میں ایگزم بینک کے ماتحت ادارے، ایگزم فن سرو جیسے پلیٹ فارموں کے توسط سے تجارتی مالیات تک رسائی میں اضافے پر توجہ دی جا رہی ہے ، جو ایکسپورٹ فیکٹرنگ کی پیشکش کرتا ہے۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ اضلاع کے تحت ایکسپورٹ ہبس پہل کے طور پر تجارت کے لیے کلسٹر ڈیولپمنٹ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، جس سے برآمد کنندگان کو ایس ای زیڈ سے آگے اور اپنے مقامی اضلاع سے براہ راست کام کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان متعدد ممالک کے ساتھ فعال طور پر ایف ٹی اے پر بات چیت کر رہا ہے، اس کے ساتھ یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ معاہدہ بھی حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ وزیر خزانہ نے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، اس اسکیم کے ذریعے برآمدات 5.3 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے ہندوستانی برآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی مسابقت اور ہندوستانی کاروباری اداروں، خاص طور پر ایم ایس ایم ای اداروں کے لیے قرض کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اپنے خطاب میں مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری جناب ایم ناگاراجو نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ مالی نظام وکست بھارت میں پائیدار اقتصادی نمو اور تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
اجتماع کے دوران ایگزم بینک کے تجارتی امدادی پروگرام (ٹی اے پی) کے تحت حاصل کیے گئے کلیدی سنگ ہائے میل کو اجاگر کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے لکھنؤ، اندور اور ساؤ پالو، برازیل میں ایگزم بینک کے نئے دفاتر کا عملی طور پر افتتاح کیا، جناب پنکج چودھری، وزیر مملکت برائے خزانہ اور جناب ایم ناگراجو، سکریٹری، مالیاتی خدمات، محکمہ خزانہ، حکومت ہند، کی موجودگی میں۔ یہ دفاتر موجودہ اور خواہشمند برآمد کنندگان کی مدد اور نئی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اجتماع کے دوران، ایگزم بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ ہرشا بنگاری نے کہا کہ بینک کی طرف سے فراہم کردہ تعاون ہندوستانی کمپنیوں کے لیے برآمدی صلاحیتوں کو بڑھانے، ویلیو چین کو آگے بڑھانے اور مختلف جغرافیوں میں پیچیدہ پراجیکٹ برآمدات شروع کرنے کے لیے کلیدی معاون ثابت ہوا ہے۔
محترمہ نرملا سیتا رمن نے ابھرتے ستارے پروگرام کے تحت تعاون حاصلہ کر رہے منتخبہ ایس ایم ایز کو منظوری نامے پیش کیے ۔ ایگزم بینک نے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ ایک تکنیکی معاونت کے معاہدے کا تبادلہ بھی کیا تاکہ اعلیٰ ممکنہ اسٹارٹ اپس کی مدد کی جاسکے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے ’توانائی منتقلی کے لیے اہم معدنیات حاصل کرنے کی بھارت کی ضرورت‘، ’بھارتی دفاعی سازو سامان کی صنعت: نئے محاذوں کی تلاش‘ اور ’اشیاء کے معاہدات میں آسیان-بھارت تجارت کے تحت کپڑا صنعت اور متعلقہ مصنوعات کی تجارت: ویلیو چین کا تجزیہ‘ جیسے موضوعات پر ایگزم بینک کی تحقیقی اشاعتوں کا اجراء بھی کیا۔ یہ مطالعات ان شعبوں میں نئی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور ان کی برآمداتی مسابقت میں اضافے کے لیے حکمت عملیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس تقریب میں بھارتی صنعت کے 200 سے زیادہ شرکاء، بینکنگ/مالیاتی اداروں کے سربراہان، برآمد کنندگان، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے فزیکل اور ورچووَل طریقے سے شرکت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2106
(Release ID: 2139361)