ریلوے کی وزارت
تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ بھارتی ریلوے کے ذریعہ سائلو لوڈنگ کی وجہ سے اب تک کی بلند ترین سطح 61.3 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے ، جو 25 دن کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے
کوئلہ اور ریلوے کی وزارت نے موسم گرما اور آئندہ مون سون کے دوران توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ریلوے ویگنوں میں بلک کوئلے کی لوڈنگ کے مشینی عمل کو مزید تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
سال 2025-26 میں سائلو کے ذریعے کوئلے کی لوڈنگ کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ کر 29 فیصد ہوگیا جو لاجسٹکس کی جدید کاری میں ایک بڑی کامیابی ہے
Posted On:
24 JUN 2025 7:02PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور ریلوے، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو کے درمیان کوئلہ لاجسٹکس اور نقل و حمل کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔

بات چیت میں بنیادی طور پر سائلو لوڈنگ انفراسٹرکچر مہمیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ، جو کوئلہ نکالنے کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ سائلو لوڈنگ سے مراد روایتی طریقوں جیسے فرنٹ اینڈ لوڈرز یا دستی بیلچنگ کا استعمال نہیں ہے بلکہ اسٹوریج سائلو سے براہ راست ریلوے ویگنوں میں بلک مواد (جیسے کوئلہ) لوڈ کرنے کے مشینی عمل سے مراد ہے۔ سائلو لوڈنگ کوئلے کے یکساں سائز کو یقینی بناتی ہے، پاور پلانٹس سے بڑے سائز کے پتھروں سے متعلق شکایات کو ختم کرتی ہے، ویگنوں کو نقصان کو کم سے کم کرتی ہے اور خراب موسمی حالات سے متاثر ہونے کے بغیر قابل اعتماد آپریشن کو ممکن بناتی ہے۔
پچھلے کچھ برسوں میں سائلو کے ذریعے بھرے گئے کوئلے کے حصے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 2022-23 میں 18.8 فیصد سے بڑھ کر 2025-26 (اب تک) میں 29 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وزراء نے کوئلے کی بڑی فیلڈز میں سائلو انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے مقصد سے جاری اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کان سے پلانٹ تک بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے مختلف وزارتوں کے درمیان کوآرڈینیشن بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ایک اہم کامیابی کے طور پر تمام تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ 61.3 ملین ٹن کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، جو 25 دن کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔ ریکارڈ ذخائر سے بھارت کی توانائی کی سلامتی میں اضافہ ہوتا ہے، گرمیوں کے مہینوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے، اور آنے والے مون سون کے دور کے لیے مناسب اسٹاک کو یقینی بنایا جاتا ہے، جب کوئلے کی پیداوار اور نقل و حمل کو اکثر بھاری بارش کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2113
(Release ID: 2139356)