وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے سی ڈی ایس اور سکریٹری، ڈی ایم اے کو تینوں افواج کے لئے مشترکہ ہدایات اور جوائنٹ آرڈر جاری کرنے کا اختیار دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے

Posted On: 24 JUN 2025 6:03PM by PIB Delhi

مسلح افواج کی جدید کاری اوریکسر تبدیلی کی سمت ایک اہم قدم کے طور پرکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس)اور سیکریٹری، فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے) کو تینوں افواج کے لیے مشترکہ ہدایات اور مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ پہلے کے نظام میں ایک کلیدی نوعیت کی تبدیلی ہے ، جس میں  دو یا  دو سے زیادہ افواج سے متعلق  ہدایات/ احکامات الگ الگ جاری کئے جاتے تھے۔

24 جون 2025 کو جاری کردہ ‘مشترکہ ہدایات اور مشترکہ احکامات کی منظوری، تشہیر اور نمبرنگ’ سے متعلق پہلے مشترکہ حکم، طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے، اضافی چیزوں کو ختم کرنے اور کراس سروس تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ یہ اقدام تینوں افواج میں بہتر شفافیت، رابطہ کاری اور انتظامی کارکردگی کی بنیاد رکھتا ہے۔ یہ مشترکہ اور انضمام کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے، جو قوم کی خدمت کے مقصد کے لیے مسلح افواج کے اتحاد کو تقویت دیتا ہے۔

***

ش ح۔ ک  ا۔ م ا

 


(Release ID: 2139311)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil