وزارت دفاع
دفاع کے سکریٹری نے جوہانسبرگ میں9ویں جوائنٹ ڈیفنس کمیٹی کی میٹنگ کے لئے جنوبی افریقہ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی
سکریٹری موصوف نے دفاعی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو نمایاں کیا
آبدوز تعاون کے شعبے میں دو معاہدوں کا تبادلہ ہوا
Posted On:
24 JUN 2025 5:34PM by PIB Delhi
دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 23 اور 24 جون 2025 کو جوہانسبرگ میں منعقدہ 9ویں مشترکہ دفاعی کمیٹی (جے ڈی سی) کے اجلاس کے لئے جنوبی افریقہ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔ جنوبی افریقہ کے وفد کی قیادت جنوبی افریقہ کے قائم مقام سکریٹری برائے دفاع ڈاکٹر تھوبے کِلے گامیدےنے کی۔ اجلاس کے پہلے دن کا آغاز دونوں شریک صدور کے ابتدائی کلمات سے ہوا، جنہوں نے اجلاس کے ایجنڈے کا تعین کیا اور مشترکہ دفاعی کمیٹی (جے ڈی سی) کو رپورٹ کرنے والی دو ذیلی کمیٹیوں کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ فریقین نے اپنی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک دوسرے کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔
دفاع کے سکریٹری نے جنوبی افریقہ کے ساتھ تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کیا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میٹنگ کے دوسرے دن باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہندوستان-جنوبی افریقہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ ملاقات کے دوران آبدوز تعاون کے شعبے میں دو نئے دستخط شدہ معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔
دفاعی پالیسی اور فوجی تعاون اور دفاعی حصول، پیداوار، تحقیق اور ترقی سے متعلق دو ذیلی کمیٹیوں نے جے ڈی سی کو بات چیت کے نتائج کی اطلاع دی۔
ہندوستانی وفد میں محکمہ دفاع، محکمہ دفاعی پیداوار، فوج اور ہندوستانی ہائی کمیشن کے سینئر افسران شامل تھے۔
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات کی مشترکہ تاریخ ہے، جس کی جڑیں استعمار کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں پیوست ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون 1996 سے شروع ہواہے، جب ‘دفاعی آلات کے شعبے میں تعاون’ پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئےتھے، جسے 2000 میں ایک مفاہمت نامے کے ذریعے مزید اپ گریڈ کیا گیا۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ا
U.NO.2098
(Release ID: 2139287)