نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ 25 سے 27 جون 2025 تک اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے


نائب صدر کماؤں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقاریب کی صدارت کریں گے

نائب صدر جمہوریہ  نینی تال کے شیرووڈ کالج کی 156 ویں یومِ تاسیس تقریبات سے خطاب کریں گے

Posted On: 24 JUN 2025 5:43PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  ہند،  جناب جگدیپ دھنکھڑ 25 جون سے 27 جون 2025 تک تین روزہ دورے پر اتراکھنڈ  کے نینی تال جائیں گے۔

25 جون کو نائب صدر کماؤں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کی صدارت کریں گے اور ادارے کے طلباء و اساتذہ سے خطاب کریں گے۔

27 جون کو نائب صدر  جمہوریہ نینی تال میں شیرووڈ کالج، کی 156 ویں یومِ تاسیس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

اس دورے کے دوران نائب صدر نینی تال میں راج بھون کا بھی دورہ کریں گے۔

 

*******

ش ح ۔ع ح۔ ر

U- 2101


(Release ID: 2139286) Visitor Counter : 2
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Malayalam