بھاری صنعتوں کی وزارت
ہندوستان نے ایس پی ایم ای پی سی آئی کے تحت پورٹل لانچ کر کے الیکٹر ک گاڑیو ں کے سرکردہ مینوفیکچرز کے لیے دروازے کھولے
الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کو پالیسی تعاون حاصل،‘میک اِن انڈیا’ کے لیے بڑا قدم
ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کے تحت ایپلی کیشن پورٹل لائیو
Posted On:
24 JUN 2025 1:13PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئی) کے تحت درخواست کے عمل کےلیے پورٹل لانچ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
اس اسکیم کو 15 مارچ 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے نوٹیفائی کیاگیا اور اس کی تفصیلی رہنما ہدایات بعد ازاں نوٹیفکیشن نمبرایس او (ای) 2450 مؤرخہ 02 جون 2025 کے ذریعے جاری کی گئیں۔ دونوں نوٹیفکیشن اور رہنما ہدایات وزارت کے سرکاری ویب سائٹ
https://heavyindustries.gov.in/scheme-promote-manufacturing-electric-passenger-cars-india-0 پردستیاب ہیں۔
اس تناظر میں اہل درخواست دہندگان سے اسکیم کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور درخواست دہندگان spmepci.heavyindustries.gov.in پر موجود درخواست ماڈیول کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے پورٹل 24 جون 2025 کوصبح 10:30 بجے سے کھلا رہے گا اور یہ21 اکتوبر 2025 شام 6:00 بجے تک دستیاب ہو گا۔
حکومت ہند نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ایک مستقبل بین اسکیم کی منظوری دی ہے ،تاکہ ملک میں مسافر گاڑیوں، خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں(ای وی ایز) کی مقامی تیاری کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اسکیم کا مقصد ہندوستان کو خود کفیل اور جدید آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ و اختراع کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
پورٹل کے لانچ کے موقع پر مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں یہ اقدام ہندوستان کے صاف، خود کفیل اور مستقبل سے ہم آہنگ ٹرانسپورٹ کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایس پی ایم ای پی سی آئی اسکیم کے تحت اس پورٹل کا آغاز دنیا بھر کے الیکٹرک گاڑی بنانے والے اداروں کے لیے ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آٹوموٹیو صنعت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے۔یہ اسکیم نہ صرف 2070 تک نیٹ زیرو کے ہمارے قومی عزم کی تکمیل میں معاون ہے، بلکہ ایک پائیدار، اختراع پر مبنی معیشت کی تعمیر کے ہمارے عزم کو بھی مستحکم کرتی ہے۔ یہ ‘میک اِن انڈیا’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے ستونوں کو تقویت دیتی ہے اور ہندوستان کو اگلی نسل کی آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی میں عالمی قیادت کے ایک قابلِ اعتماد مرکز کے طور پر مستحکم کرتی ہے۔
یہ اسکیم عالمی ای وی مینوفیکچررز سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ہندوستان کو ای گاڑیوں کے لیے مینوفیکچرنگ منزل کے طور پر فروغ دینے میں مدد کرے گی ۔ یہ اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری ، روزگار پیدا کرنے اور ‘میک ان انڈیا’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کو عالمی نقشے پر لانے میں بھی مدد کرے گی ۔
اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کرنے کے تئیں عالمی مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کے لیےمنظور شدہ درخواست دہندگان کو درخواست کی منظوری کی تاریخ سے 5 سال کی مدت کے لیے 15؍فیصد کی کم کسٹم ڈیوٹی پر 35,000 امریکی ڈالر کی کم از کم سی آئی ایف ویلیو کے ساتھ ای-4 ڈبلیو کی مکمل بلٹ ان یونٹس (سی بی یو) درآمد کرنے کی اجازت ہوگی ۔
منظور شدہ درخواست دہندگان کو اسکیم کی شرائط کے مطابق کم از کم4,150 کروڑ روپےکی سرمایہ کاری کرنا لازمی ہوگی۔
یہ اسکیم حکمت عملی کے ساتھ تیار کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کو برقی گاڑیوں(ای وی ایز) کی تیاری کے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کیا جا سکے۔ 4,150 کروڑ روپے کی کم از کم سرمایہ کاری کی حد کے ساتھ یہ اسکیم ایک سازگار پالیسی ماحول فراہم کرتی ہے تاکہ عالمی اور ملکی کمپنیوں کو ہندوستان میں طویل مدتی پیداواری ڈھانچے قائم کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔منظم کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ اور واضح طور پر متعین ملکی ویلیو ایڈیشن(ڈی او اے) اہداف کے ذریعے یہ اسکیم جدید ترین الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے درمیان ایک متوازن راستہ اختیار کرتی ہے۔
گھریلو ویلیو ایڈیشن کے اہداف کو لازمی قرار دے کر یہ اسکیم ‘میک اِن انڈیا’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ جیسے اقدامات کو مزید فروغ دے گی اور عالمی و مقامی کمپنیوں کو ہندوستان کی سبز ٹرانسپورٹ (گرین موبلٹی) کی انقلابی مہم میں فعال شراکت دار بننے کا موقع فراہم کرے گی۔
***************
(ش ح۔ م ع ن۔م ش)
UR:2089
(Release ID: 2139179)