وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے نئی دہلی میں پی ایم میوزیم اور لائبریری)پی ایم ایم ایل) سوسائٹی کی 47 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نے ‘‘ میوزیم میپ آف انڈیا’’ کا  تصور پیش کیا

وزیر اعظم نے ملک  بھر کےتمام عجائب گھروں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی تجویز  پیش کی

ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے تناظر میں ایمرجنسی کی مدت  کے تمام قانونی مقدمات کے مجموعہ کی تدوین اور محفوظ کیا جا سکتا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے تین مورتی ہاؤس میں کپور (سنامومم کمفورا) کا درخت لگایا جو ترقی ، وراثت اور پائیداری کی علامت ہے

Posted On: 23 JUN 2025 9:35PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے تین مورتی بھون میں پی ایم میوزیم اور لائبریری(پی ایم ایم ایل) سوسائٹی کی 47 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کی۔

image001KJ21.jpg

اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میوزیم  کودنیا بھر میں بے حد اہمیت حاصل ہے اور ہمیں تاریخ سے روشناسی  کا موقع فراہم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میوزیم میں عوام کی دلچسپی بڑھانے اور معاشرے میں ان کی وقعت کو بلند کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے “میوزیم میپ آف انڈیا” کاتصور پیش کیا، جس کا مقصد ملک بھر کے عجائب گھروں کا ایک مربوط ثقافتی اور معلوماتی نقشہ فراہم کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ملک کے تمام عجائب گھروں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کرنے کی تجویز دی، جس میں لوگوں کی آمد و رفت اور معیار جیسے اہم میٹرکس شامل ہوں۔ انہوں نے عجائب گھروں کے انتظام و انصرام کرنے والوں کے لیے باقاعدہ ورکشاپس منعقد کرنے کی بھی سفارش کی، جس میں صلاحیت سازی اور علم کے تبادلے پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے نئے اقدامات  کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جیسے کہ ملک کے عجائب گھروں کے حوالے سے نئے خیالات اور نقطہ نظر سامنے لانے کے واسطے ہر ریاست سے 35 سال سے کم عمر کے پانچ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے ۔

وزیراعظم نے  اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ تمام وزرائے اعظم کا عجائب گھر بنانے سے ان کی میراث کو انصاف ملا ہے، جن میں ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جناب جواہر لال نہرو کی میراث بھی شامل ہے۔ یہ چیز 2014 سے پہلے موجود نہیں تھی۔

وزیراعظم نے عجائب گھروں میں زائرین کی تعداد بڑھانے کے لیے اعلیٰ اثر و رسوخ رکھنے والے اشخاص کو مدعو کرنے اور مختلف سفارتخانوں کے افسروں کو ہندوستانی عجائب گھروں  کی سیر کے لیے بلانے کی بھی تجویز دی تاکہ ملک  کی بھرپور وراثت کے بارے میں آگاہی بڑھ سکے۔

وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ ملک میں نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے پیش نظر  ایمرجنسی کی مدت کے دوران کی تمام قانونی لڑائیوں، مقدمات  اور دستاویزات کا ایک مجموعہ تیار کیا جائے اور اسے محفوظ کیا جائے ۔

وزیراعظم نے حالیہ دور کو منظم انداز میں محفوظ کرنے اور دستاویزی  شکل دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے موجودہ نظام اور ریکارڈ کو مضبوط بنا کر ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آئندہ نسلیں، خاص طور پر محققین، اس دور کی سر گزشت  کامطالعہ آسانی سے کر سکیں۔

 پی ایم میوزیم اور لائبریری کی مزید بہتری کے لیے پی ایم ایم ایل سوسائٹی کے دیگر اراکین نے بھی اپنے مشورے اور آرا کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نے تین مورتی ہاؤس کے لان میں ترقی، وراثت اور پائیداری کی علامت کے طور پر ایک کپور(سنامومم کمفورا) کا درخت بھی لگایا۔

********

ش ح۔  م ش ع۔  ش ب ن

U-2079

 


(Release ID: 2139118)