سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے مانسون کے دوران قومی شاہراہوں کے موثر انتظام کے لیے فعال اقدامات اٹھائے

Posted On: 23 JUN 2025 8:06PM by PIB Delhi

  مانسون کے موسم میں قومی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے،بھارت کی قومی شاہراہوں کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) ملک بھر میں سیلاب کی تیاری کے لیے فعال اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مانسون کے دوران موثر حل فراہم کرنے کے لیے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپناتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے 15 روزہ مہم شروع کی ہے جس میں این ایچ آئی عہدیداران، ٹھیکیداران اور کنسلٹنٹس مختلف حصوں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ ان اہم علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے جو نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں یا جہاں پانی جمع ہونے یا مٹّی کے تودے گرنے کا امکان ہے، تاکہ قومی شاہراہوں پر پل اور پلیوں جیسے ڈھانچوں سے پانی کی آزادانہ گزرگاہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، بارش کے پانی کو جمع کرنے کے ڈھانچوں کی صفائی اور گاد ہٹائی جا رہی ہے۔ نالوں اور دہانوں کو بھی ٹھیک کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کا بہاؤ ہموار رہے۔ موڑوں/سلیپ روڈز اور مرکزی کیریج ویز پر گڑھوں کی مرمت، پلیوں کے پار نکلنے والے نالوں کی گاد ہٹانے، اور سیلاب اور پانی جمع ہونے کی تاریخ والے علاقوں میں آر ای دیوار کے پانی کے سوراخوں اور پانی کی نکاسی کی صفائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایمرجنسی سازوسامان اور مواد جیسے ایکسکیویٹرز، ریت کے تھیلے، اشارے کی تختیاں پانی جمع ہونے کے ممکنہ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ رابطہ بحال رکھا جا سکے اور مانسون کی بارشوں کے دوران ٹریفک کی محفوظ اور ہموار آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی عمل درآمد کرنے والے اداروں، مقامی حکام اور انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کر رہی ہے تاکہ سیلاب/مٹّی کے تودے گرنے کی پیشگی انتباہ پر عمل کیا جا سکے اور کمزور مقامات پر تیزی سے مشینری اور افرادی قوت کو متحرک کیا جا سکے۔ قومی شاہراہوں پر سیلاب/پانی جمع ہونے کی صورت میں تیز تر امداد فراہم کرنے کے لیے، 24 گھنٹے فوری حرکت والی ٹیمیں ضروری سازوسامان اور مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔ کمزور مقامات کی مائیکرو مانیٹرنگ کے لیے این ایچ اے آئی کے مختلف فیلڈ دفاتر میں فوری حرکت والی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ اور انتباہات کا استعمال کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی اے آئی پر مبنی انٹیلجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز اور این ایچ اے آئی راجمارگ یاترا ایپ اور آئی ایم ڈی میگھدوت ایپ پر موبائل الرٹس کے ذریعے قومی شاہراہ کے مسافروں کو بر وقت موسم اور ٹریفک کی جانکاری فراہم کرے گی۔ ڈرونز کا استعمال مسائل کی نشاندہی، سڑکوں کے مناسب ڈھلوان کو برقرار رکھنے، اور بنیادوں کے شگافوں کی شناخت اور مرمت کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں مانسون کے آغاز کے ساتھ، این ایچ اے آئی نے سیلاب کی تیاری کو یقینی بنانے اور فوری حرکت کو فعال کرنے کے لیے متعدد فعال اقدامات شروع کیے ہیں۔ یہ اقدامات مانسون کے موسم میں قومی شاہراہ کے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ فراہم کرنے میں بہت آگے تک جائیں گے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  2071 )


(Release ID: 2139057)
Read this release in: English , Hindi