وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی 51 تقاریرکا مجموعہ جاری کیا جو انہوں نے اپنے عہدے کے دوسرے سال کے دوران دی تھیں


‘وِنگز ٹو آ ور ہوپس (جلددوم)’وکست بھارت کی تعمیر کے لیے رہنما ثابت ہو گی: جناب راجناتھ سنگھ

‘‘صدر جمہوریہ مرمو ہندوستان میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی بہترین مثال ہیں’’

اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ کتاب صدر جمہوریہ کے عوامی بہبود کے خیالات کو آنے والی نسلوں تک لے جائے گی

Posted On: 23 JUN 2025 5:30PM by PIB Delhi

 وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 جون 2025 کو ‘ونگز ٹو آور ہوپس (جلددوم)’ کا اجرا کیا ، جو صدر  جہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی 51 تقریروں کا ہندی اور انگریزی میں ای-ورژن کے ساتھ ایک مجموعہ ہے ۔  نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس تقریب میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت جناب ایل مروگن نے بھی شرکت کی ۔  یہ کتاب صدر کے دوسرے سال (اگست 2023-جولائی 2024) کے دوران ان کے وژن ، فلسفہ اور ترجیحات کے بارے میں روشنی ڈالتی ہے ۔

6.jpg

اپنے خطاب میں، وزیر دفاع نے قوم سے خطاب سے لے کر یونیورسٹیوں میں جدت، ملک کی ترقی میں خواتین کی شراکت، مساوات اور ثقافتی ورثے تک کی تقاریر کو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے حکومت کے وژن کا نچوڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ کتاب ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے رہنما کے طور پر کام کرے گی۔ دروپدی مرمو نے ہمارے ملک میں تنوع کی اہمیت کو سمجھا اور پسماندہ لوگوں کے درد کو پہچانا ۔یہ کتاب مساوات کے جذبے کا اعلان کرتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ کتاب تہذیب سے لے کر ثقافت ، مذہب سے لے کر سائنس ، فن سے لے کر ادب ، تعلیم سے لے کر صحت اور ماضی سے لے کر مستقبل تک مختلف شعبوں پر صدر  جمہوری محترمہ دروپدی مرمو کے علم اور نظریات کا امتزاج ہے ۔  انہوں نے اس شمولیت کو ہندوستان کے کردار کی عکاسی قرار دیا ، جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔

 وزیر دفاع نے صدر کے کچھ خیالات پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی قومی ترجیحات قرار دیا۔ ان میں مندر جہ ذیل نکات شامل ہیں:

  • وراثت کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ثقافت اور تہذیب کی پہچان ہے۔
  • اخلاقیات ہماری انفرادی اور عوامی زندگی کی بنیاد ہے۔
  • ہر ایک، خاص طور پر سرکاری ملازمین اور اہلکاروں میں بے لوث خدمت اور انسان دوستی کا جذبہ ہونا چاہیے۔
  • نظام عدل اور انتظامیہ کو عام لوگوں کے تئیں حساس ہونا چاہیے۔
  • ترقی کے تمام جہتوں میں جدت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔
  • ہندوستان واسودھیوا کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ جدید عالمی نظام کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

7.jpg

جناب راج ناتھ سنگھ نے  کہا کہ صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو ہندوستان میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی قیادت میں بھارتی فوجیوں نے تاریخی آپریشن سندھور کیا جس سے تمام مقاصد حاصل ہوئے اور دہشت گردوں کے ذہنوں میں خوف پیداہوا۔ انہوں نے مسلح افواج کے اہلکاروں کی مسلسل حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ  سماج کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اپنی زندگی کے ذریعہ صدر مرمو نے تعلیم تک رسائی اور سب کے لیے مساوی حقوق اور مواقع کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔ ہمت، محنت، عوامی خدمت اور روحانیت کے نظریات ان کی زندگی میں نظر آتے ہیں اور ان کی تقریروں میں بھی محسوس کئے جا سکتے ہیں۔’’

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے ‘ونگ ٹو آور ہوپس (جلددوم) کو ملک کے ‘پہلے شہری’کے نقطہ نظر سے عصری مسائل کو سمجھنے کا ایک ذریعہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ صدر  جمہوریہ کے عوامی بہبود کے  تصور کو آنے والی نسلوں تک پہنچا ئے گی۔

صدر جمہوریہ کی زندگی کے کچھ متاثر کن لمحات کا ذکر کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے 20 جون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر محترمہ دروپدی مرمو کے دہرادون میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز ود ویژول ڈس ایبلٹی کے دورے کو یاد کیا ، جہاں وہ بصارت سے محروم بچوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئیں ۔  انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ ان کی سادگی ، حساسیت اور لوگوں کے تئیں خدمت کا جذبہ سب کے لیے تحریک کا باعث ہے ۔’’

راشٹرپتی بھون کے ذریعے مرتب کیا گیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کے  شعبہ اشاعت کے ذریعے شائع  کی گئی یہ دوسری جلدحکمرانی ، شمولیت اور قومی امنگوں پر ابھرتی ہوئی گفتگو کو بیان کرنے میں اپنے پیشرو کی پیروی کرتی ہے ۔

اس رسم رونمائی کی تقریب کے موقع پراطلاعات و نشریات کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات اور پرنسپل ڈائریکٹر جنرل پبلی کیشنز ڈویژن جناب بھوپیندر کینتھولا اور دیگر سینئر عہدیدار موجودتھے ۔

******

ش ح۔م ح ۔ خ م

U-NO. 2058


(Release ID: 2138976)