امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ، منگل کے روز اترپردیش کے وارانسی میں وسطی زونل کاؤنسل کی 25 ویں میٹنگ  کی صدارت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زونل کاؤنسلس ، اپنے مشاروتی رول سے آگے بڑھ کر مختلف علاقوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اشتراک کے صحت مند تعلق کو فروغ دینے میں اہمیت اختیار کر گئی ہیں

مضبوط ریاستوں سے مضبوط ملک کے نظریہ کے ساتھ ، زونل کاؤنسلس ساخت پر مبنی میکانزم فراہم کرتی ہیں اور دو یا اس سے زیادہ ریاستوں اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان معاملات پر بات چیت  اور  تبادلہ خیال کے لیے اہم پلیٹ فارم مہیا کراتی ہیں

Posted On: 23 JUN 2025 2:49PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ،  24 جون 2025، منگل کے روز اترپردیش کے وارانسی میں وسطی زونل کاؤنسل کی 25 ویں میٹنگ  کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں ہر رکن ریاست کے وزرائے اعلیٰ اور دو سینئر وزیر شرکت کریں گے۔  میٹنگ میں ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریز ، دیگر سینئر افسران اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔ مرکزی زونل کاؤنسل ، چھتیس ، مدھیہ پردیش، اتراکھند اور اترپردیش جیسی ریاستوں پر مشتمل ہے۔یہ میٹنگ بھارت سرکار کے وزارت داخلہ کے تحت بین ریاستی سکریٹریٹ  کے ذریعہ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں اترپردیش حکومت  بھی تعاون کر رہی ہے۔

ریاستوں کے تنظیم  نو قانون ، 1956  کی شق 15 سے 22 کے تحت 5 زونل کاؤنسلس قائم کی گئی ہیں۔  مرکزی وزیر داخلہ ان پانچ زونل کاؤنسلوں کے چیئر پرسن ہیں جبکہ رکن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ / لیفٹننٹ گورنرس /  ایڈمنسٹریٹرس اس کے اراکین ہوں گے۔ ان اراکین میں سے ایک رکن ریاست کا وزیر اعلیٰ (ہر سال باری باری ) ڈپٹی چیئرپرسن کے طور پر کام کرے گا۔ ہر رکن ریاست میں سے ، گورنر 2 وزراء  کو کاؤنسل کے اراکین کے طور پر نامزد کریں گے۔ ہر زونل کاؤنسل نے چیف سکریٹریوں کی سطح پر ایک مستقل کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔  ریاستوں کے ذریعہ پیش کردہ معاملات کو مباحثہ کے لیے پہلے، متعلقہ زونل کاؤنسل کی مستقل کمیٹی کے رو برو پیش کیا جاتا ہے۔ مستقل  کمیٹی کی جانب سے غوروخوض  کے بعد باقی رہ گئے معاملات کو مستقبل کے تبادلہ خیال کے لیے زونل کاؤنسل میٹنگ میں پیش کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسابقت پر مبنی وفاقیت اور امداد باہمی اشتراک کو بڑھانے کی  ضرورت پر زور دیا ہے۔  مضبوط ریاستوں سے مضبوط ملک کے نظریہ کے ساتھ ، زونل کاؤنسلس ساخت پر مبنی میکانزم فراہم کرتی ہیں اور دو یا اس سے زیادہ ریاستوں اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان معاملات پر بات چیت  اور  تبادلہ خیال کے لیے اہم پلیٹ فارم مہیا کراتی ہیں۔

زونل کونسلز کا کردار مشاورتی ہے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں میں، یہ کونسلیں مختلف شعبوں میں باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے صحت مند تعلق کو فروغ دینے میں ایک اہم عنصر ثابت ہوئی ہیں۔ تمام ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے گزشتہ گیارہ سالوں میں مختلف زونل کونسلوں اور ان کی مستقل کمیٹیوں کی کل 61 میٹنگیں ہو چکی ہیں۔

زونل کونسلیں قومی اہمیت کے وسیع معاملات پر بھی تبادلہ خیال کرتی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمات کی فوری تحقیقات اور ان کے فوری نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سی) کا نفاذ شامل ہے۔ ہر گاؤں کے مخصوص علاقے میں بینکنگ کی روایتی خدمات اور ان  بینکوں کی شاخیں دستیاب کرانا ؛ ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس - 112) کا نفاذ؛ اور علاقائی سطح کے مشترکہ مفاد کے مختلف مسائل جیسے کہ غذائیت، تعلیم، صحت، بجلی، شہری منصوبہ بندی، اور امداد باہمی کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

*************

(ش ح ۔ض ر  ۔اک م (

U. NO. 2047


(Release ID: 2138900)