نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا نے دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میںیوگا سے دلچسپی رکھنے والے 1500 سے زیادہ افراد کے ساتھ یوگا کا 11واں بین الاقوامی دن 2025 منانے کے لیےیوگا کی مشق کی
مرکزی وزیر نے اداکارہ راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کو ’’فِٹ انڈیا آئیکون‘‘ قرار دیا
دفاع کے وزیر مملکت نکھل کھڑسے نے جَلماؤں میںیوگا کی مشق کی
Posted On:
21 JUN 2025 5:11PM by PIB Delhi
جناب وزیرِاعظم نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم سے بین الاقوامییومیوگا 2025 کی تقریبات کا آغاز کیا اور پورے ملک میںیوگا مہم کی قیادت کی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ "یوگا نے دنیا کو متحد کر دیا ہے اور یہ سرحدوں سے بالاتر، پس منظر سے بالاتر، عمر یا صلاحیت سے بالاتر — سب کے لیے ہے"
وزیرِاعظم کے وژن کو آگے بڑھتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا نے ہفتہ کے روز اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے سائیکلنگ ویلوڈروم میں وزارت آیوش کے "یوگا سنگم" کے تحت منعقدہ "فِٹ انڈیا کلٹ یوگاتھون" میں 1500 سے زائد یوگا کے شوقین افراد کے ساتھ مختلف یوگا مشقیں انجام دیں، جن میں سوریہ نمسکار بھی شامل تھا۔’’مائی بھارت‘‘ کے 400 سے زائد رضاکاروں نے بھی اس یوگاتھون میں بھرپور شرکت کی۔

'یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ' (ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیےیوگا) کے موضوع کی حمایت کرتے ہوئے، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے اپنے تمام مراکز میں "یوگا سنگم" کا انعقاد کیا، جن میں ریجنل سینٹرز، نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس (این سی او ایز) ، ایس آئی اے ٹریننگ سینٹرز، کھیلو انڈیا سینٹرز(کے آئی سیز) اور کھیلوں انڈیا اسٹیٹ سینٹرز آف ایکسیلنس (کے آئی ایس سی ایز) شامل ہیں۔
ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا کے ساتھ سابق بھارتی ہاکی کپتان رانی رامپال، دولت مشترکہ کھیلوں کی سلور میڈلسٹ پریانکا گوسوامی اور مشہور اداکار جیکی بھگنانی، راکول پریت سنگھ اور مدھوریمہ تُلی نے بھی مختلف یوگا مشقیں کیں۔مزید برآں، کھیلوں کے مرکزی وزیر نے اداکار اور پروڈیوسر جوڑی راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کو "فِٹ انڈیا آئیکونز" قرار دیا اور انہیں اسناد پیش کیں۔

دفاع کے وزیر مملکت، نکھل کھڑسے نے مہاراشٹر کے وزیر برائے آبی وسائل گِریش مہاجن اور وزیر برائے ٹیکسٹائل سنجے ساوکاری کی پر رونق موجودگی میں اپنے حلقہ انتخاب جلگاؤں میں "یوگا سنگم" تقریب کی قیادت کی، جہاں 3000 سے زائد یوگا کے ماہرین نے شرکت کی۔
بین الاقوامییومیوگا اور یوگا سنگم پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسُکھ مانڈوِیا نے کہا کہ "بین الاقوامییومیوگا کے موقع پر میں سب کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوگا ہماری ثقافت ہے اور اسے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بننا چاہیے۔ 'یوگا فار ون ارتھ، ون ہیلتھ' کے تھیم کے تحت پورے ملک میںیوگا سنگم کے طور پر یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔ فٹ انڈیا کلٹ یوگاتھون کے ذریعے، وزارتِ کھیل بھی بین الاقوامییومیوگا منا رہی ہے۔میں ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ روزانہ یوگا کریں تاکہ صحت مند اور فِٹ رہیں۔ یوگا صحت اور فٹنس بھری زندگی کا منتر ہے۔"

فٹ انڈیا آئیکون ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکار اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل کود کا وژن شاندار ہے، اور وہ یوگاتھون جیسے اقدام کا حصہ بن کر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے فٹ رہنا انتہائی ضروری ہے، اگر انسان جسمانی طور پر فٹ ہو تو ذہنی طور پر بھی فٹ رہتا ہے۔
بھگنانی نے کہا کہ "مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے معزز وزیر کھیل خود 'اسنڈیز آن سائیکل' جیسے اقدامات کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ موٹاپے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے بیداری پیدا کی جا سکے۔ میں خود ایک وقت میں 150 کلوگرام کا تھا اور اب اپنا وزن کم کر کے 75 کلوگرام کر چکا ہوں، اور مجھے وزیر کھیل کی کوششوں سے زبردست حوصلہ ملا ہے۔ یوگاتھون میں شامل ہو کر میں بے حد خوش ہوں۔"
راکول پریت سنگھ نے کہا کہ: "ہمارے لیےیہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں فٹ انڈیا جوڑی کا لقب دیا گیا اور ہمیں وزارتِ کھیل اور حکومت ہند کے اس شاندار اقدام کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ میں واقعی امید کرتی ہوں کہ میں اور جیکی مزید لوگوں کو متاثر کر سکیں گے کہ وہ فٹنس کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ یوگا کے لیے کسی مہنگے جِم کی ضرورت نہیں،یہ انسان اپنے گھر میں آرام سے کر سکتا ہے۔"
کلٹ فِٹ اور فٹ انڈیا مہم کے اشتراک نے عوامی اور نجی شعبے کو ایک ساتھ لایا ہے، جہاں کلٹ فِٹ کے 100 سے زائد مراکز 10 لاکھ "سوریہ نمسکار" کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
پدم شری ایوارڈیافتہ رانی رامپال نے وزارت آیوش اور وزارت کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے "یوگا سنگم فٹ انڈیا کلٹ یوگاتھون" جیسے اقدامات کے ذریعےیوگا کو عوام تک پہنچایا ہے۔ رانی رامپال نے 2018 کے جکارتہ-پالمبنگ ایشین گیمز میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو سلور میڈل اور 2016 کی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

رانی رامپال نے کہا کہ "یوگا ہر ایک کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ ہر بھارتی کو اپنی روزمرہ زندگی میںیوگا کو شامل کرنا چاہیے۔ جیسا کہ ہمارے معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی نے کہا ہے کہ ایک فٹ اور صحت مند قوم ہی 'وکست بھارت' (ترقییافتہ بھارت) کی تعمیر کر سکتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے معزز وزیر کھیل اپنے مصروف شیڈول میں سے ہر ہفتے فٹنس سے متعلق سرگرمیوں کے لیے وقت نکالتے ہیں، تو ہمیں بھی بطور شہری ایسا کرنا چاہیے۔ مجھے آج کے یوگاتھون کے لیے نعرہ 'ایک کرو ارض، ایک صحت' بہت پسند آیا اور میںیقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اصل دولت ہماری صحت ہے۔"
ریس واکنگ کی اولمپین پریانکا گوسوامی نے بین الاقوامییومیوگا کے موقع پر تمام بھارتی شہریوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ: "میں اس 11ویں بین الاقوامییومیوگا پر ملک کے ہر شہری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ اور صحت مند رکھیں۔ ریس واکنگ جیسے کھیل میں 30 سے 35 کلومیٹر کی دوری طے کرنا ذہنی طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہر کلومیٹر کے بعد ذہن بھٹکنے لگتا ہے۔ ایسے میںیوگا بہت اہم ہو جاتا ہے۔ میں روزانہ دھیان کے ذریعے اپنے ذہن پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں نوجوانوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہماری اولین ترجیح جسمانی سرگرمی اور صحت بخش غذا ہونی چاہیے، نہ کہ نشہ۔ صرف اسی طریقے سے ہم اپنے ملک کو فِٹ بنا سکتے ہیں۔"

مختلف عمر کے افراد، مختلف پس منظر اور فٹنس کی سطحوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس ایک روزہ ایونٹ میں شرکت کی ترغیب دی گئی، جس میں دھیان اور "یوگا نِدرا" بھی شامل تھے۔
اس اجتماعی جشن کا حصہ بناتے ہوئے، وزارتِ امورِ نوجوانان اور کھیل کود نے یوگا کی صدیوں پرانی روایت اور آج کی دنیا میں اس کی مسلسل اہمیت کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
*******
ش ح۔ م ع۔ ج
Uno-2001
(Release ID: 2138582)