کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

سونے پر مشتمل مخصوص قیمتی دھاتوں کی آمیزشوں پر درآمدی پابندیاں


سی ٹی ایچ 2843 کے تحت کولائیڈل دھاتوں کے پرزوں  اور ان کی ملاوٹ  پر درآمدی پابندیاں

Posted On: 19 JUN 2025 9:59PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) نے نوٹیفکیشن نمبر26-2025 /18کو مورخہ 17 جون 2025 کو جاری کیا ہے، جس میں پیلیڈیم، روڈیم اور اریڈیم کے مرکب دھاتوں کی درآمد کو محدود کیا گیا ہے جس میں وزن کے لحاظ سے 1 فیصد سے زیادہ سونا ہوتا ہے۔

اس  اقدام  کے تحت پلاٹینم کی درآمد پر موجودہ پابندی (نوٹیفکیشن نمبر 25-2024/60مورخہ 05.03.2025 کے مطابق) پر اب 4 ہندسوں کی سطح پر پورے کسٹمز ٹیرف ہیڈنگ) سی ٹی ایچ) 7110 کو شامل کرنے کی خاطر اس کا دائرہ وسیع ہوگیا ہےاور اس طرح قیمتی  دھاتوں اور ان کے مرکبات کو کنٹرول کرنے والی درآمدی پالیسی میں یکسانیت یقینی ہوتی ہے۔

ایک ہی وقت میں، یہ پالیسی 1فیصد سے کم سونے پر مشتمل مرکب دھاتوں کی مفت درآمد کی اجازت دے کر تجارت میں سہولت فراہم کرتی ہے، اس طرح الیکٹرانکس، آٹو پرزوں، اور خصوصی کیمیائی صنعتوں سمیت صنعتی اور مینوفیکچرنگ شعبوں کے لیے  بغیر کسی رکاوٹ کے ان پٹ کی مسلسل دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ محتاط نقطہ نظر انضباطی نگرانی کی ضرورت کے ساتھ تجارتی سہولت کو متوازن کرتا ہے۔

مزید برآں، ڈی جی ایف ٹی نے نوٹیفکیشن نمبر 26-2025/19مورخہ 17 جون 2025 کو جاری کیا ہے جس میں سی ٹی ایچ 2843 کے تحت آنے والی کولائیڈل دھاتوں اور مرکبات کی درآمد کو محدود کیا گیا ہے۔ یہ کیمیائی مرکبات کی آڑ میں سونے کی درآمد کو منظم کرنے کے لیے ضروری تھا۔

درآمدی اجازت کے خلاف الیکٹریکل اور خصوصی کیمیکل انڈسٹری سمیت صنعتی اور مینوفیکچرنگ شعبوں کی  درآمد کی اجازت دی جائے گی، اس طرح گھریلو صنعت کی ضرورت کو حقیقی استعمال کے لیے  رکاوٹ کے بغیر پورا کیا جائے گا۔

ڈی جی ایف ٹی ویب سائٹ پر تفصیلی نوٹیفکیشن دستیاب ہے: https://dgft.gov.in

***

ش ح۔ ع ح۔ خ م

U.N-1926


(Release ID: 2137890) Visitor Counter : 6