وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت ہندوستان بھر میں 100 مشہور سیاحتی مقامات اور 50 ثقافتی مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن منائے گی

Posted On: 19 JUN 2025 6:16PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت 11 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے (آئی ڈی وائی) کے موقع پر ملک بھر میں 100 سیاحتی مقامات اور 50 مزید ثقافتی مقامات پر یوگا سیشن کا انعقاد کرے گی۔ 21 جون کو طے شدہ یہ تقریبات وشاکھاپٹنم میں آیوش کی وزارت کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم تقریبات کی تکمیل کریں گی جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب نارا چندرابابو نائیڈو اور نائب وزیر اعلیٰ جناب پون کلیان دیگر معززین کے علاوہ شرکت کریں گے۔

ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت راجستھان کے جودھ پور میں تاریخی مہران گڑھ قلعہ میں یوگا کے عالمی دن کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

 

 

 

یوگا ڈے کی تقریبات کی میزبانی کرنے والے کچھ مشہور مقامات میں شامل ہیں:

یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہیں جیسے چرائیدو میدم (آسام)، رانی کی واو اور دھولاویرا (گجرات)، ہمپی اور پٹادکل (کرناٹک)، کھجوراہو گروپ آف مانومنٹ اور سانچی استوپ (مدھیہ پردیش)، کونارک (اوڈیشہ) کا سورج مندر، ایلیفنٹا کیو (مہاراشٹر) اور برہادیشور مندر تھانجاور (تمل ناڈو) میں۔

 

 

 

کچھ دیگر نمایاں ثقافتی اور تاریخی مقامات میں دیگر جگہوں کے علاوہ گولکنڈہ قلعہ اور سالارجنگ میوزیم (حیدرآباد)، ہمایوں کا مقبرہ، پرانا قلعہ اور صفدرجنگ مقبرہ (دہلی)، جلیانوالہ باغ (امرتسر)، چتور گڑھ اور کمبھل گڑھ قلعے (راجستھان)، لیہ پیلس (لداخ)، پاری محل (سری نگر)، بیکل قلعہ (کیرالہ) اور ہزاردواری اور کوچ بہار محلات (مغربی بنگال) شامل ہیں۔

وزارت ثقافت کے تحت منسلک دفاتر، ماتحت ادارے، اور خود مختار ادارے اس کل ہند اقدام کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی ثقافتی میراث کو یوگا کی فلاح و بہبود کی روایات سے جوڑنے کے لیے وزارت کے عزم کو تقویت دے رہے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے لنک 1 کلک کریں:-

مزید تفصیلات کے لیے لنک 2 کلک کریں:-

مزید تفصیلات کے لیے لنک 3 کلک کریں:-

**********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 1922

 


(Release ID: 2137870)